وزیر اعظم نے اس امر کو اجاگر کیا کہ  نیشنل سائنس ڈے کے موقع پر ہم تحقیق، اختراع اور سائنسی تجسس کا جشن مناتے ہیں جو ہمارے ملک کو آگے بڑھاتے ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے کہا، ’’اس دن ہم سر سی وی رمن کے ذریعہ دریافت کیے گئے رمن افیکٹ کو یاد کرتے ہیں‘‘۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس دریافت  نے بھارتی تحقیق کو مضبوطی کے ساتھ عالمی نقشے میں جگہ دلائی۔

وزیر اعظم نے اپنے نوجوانوں کو بااختیار بنانے، تحقیقی ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے اور قومی ترقی اور عالمی بھلائی کے لیے سائنس اور تکنالوجی کو بروئے کار لانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا؛

آج، نیشنل سائنس ڈے کے موقع پر ہم تحقیق، اختراع اور سائنسی تجسس کے جذبے کا جشن مناتے ہیں جو ہماری قوم کو آگے بڑھاتا ہے۔

اس دن سر سی وی رمن کے ذریعہ رمن افیکٹ کی اہم دریافت کو یاد کیا جاتا ہے۔ اس دریافت نے بھارتی تحقیق کو مضبوطی کے ساتھ عالمی نقشے میں جگہ دلائی۔

ہم اپنے نوجوانوں کو بااختیار بنانے، تحقیقی ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے اور قومی ترقی اور عالمی بھلائی کے لیے سائنس اور تکنالوجی کو بروئے کار لانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Teachers: The artists of education

Media Coverage

Teachers: The artists of education
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،7 اگست 2026
September 07, 2026

Vasudhaiva Kutumbakam in Action: Tech Hub, Border Villages, Global Leadership by PM Modi