ٹیکہ کاری مہم، شائستگی اور 130 کروڑ ہندوستانیوں کی مشترکہ کوشش اس وبائی مرض کے خلاف ہماری لڑائی کو مضبوطی فراہم کر رہے ہیں: وزیر اعظم
بنگلورو کے طالب علم اسٹیون ہیرس نے ایک لیٹر کے ساتھ وزیر اعظم کی دو خوبصورت پینٹنگ بناکر انہیں بھیجی تھی
معاشرہ میں پازیٹویٹی پھیلانے کی اسٹیون کی کوششوں سے دوسرے لوگوں کو بھی حوصلہ ملے گا: وزیر اعظم
وزیر اعظم مودی نے ابھرتے فنکار کی پیٹھ تھپتھپائی، کہا- پینٹنگ کی طرح آپ کے خیالات میں بھی خوبصورتی
بنگلورو کے طالب علم اسٹیون ہیرس نے ایک لیٹر کے ساتھ وزیر اعظم کی دو خوبصورت پینٹنگ بناکر انہیں بھیجی تھی

وزیر اعظم نریندر مودی نے بنگلورو کے طالب علم اسٹیون ہیرس کو خط لکھ کر ان کے ذریعے بنائی گئی پینٹنگ کی تعریف کی ہے۔ دراصل، اس 20 سالہ ابھرتے فنکار نے ایک لیٹر کے ساتھ وزیر اعظم کی دو خوبصورت پینٹنگ بناکر انہیں بھیجی تھی۔ اس کے جواب میں اب وزیر اعظم مودی نے خط لکھ کر اسٹیون کا حوصلہ بڑھایا ہے۔

وزیر اعظم نے خط میں لکھا ہے کہ تخلیقی شعبہ میں نوجوانوں کی لگن اور محنت کو دیکھنا انتہائی خوشی کا باعث ہے۔ وزیر اعظم نے اسٹیون کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کی پینٹنگ سے آپ میں چیزوں کو گہرائی سے تجربہ کرنے کی صلاحیت کا پتہ چلتا ہے۔ آپ نے جس باریکی سے اپنے جذبات کو کینوس پر اتارا ہے، اسے دیکھ کر دل خوش ہو جاتا ہے۔

ساتھ ہی اس خط میں وزیر اعظم مودی نے اسٹیون کے خیالات کی بھی تعریف کی ہے۔ دور حاضر میں لوگوں کی اچھی صحت اور خوشحالی کو لیکر اسٹیون کے خیالات کی وزیر اعظم نے تعریف کی ہے۔ ساتھ ہی وزیر اعظم نے لکھا، ’’ٹیکہ کاری مہم، شائستگی اور 130 کروڑ ہندوستانیوں کی مشترکہ کوشش اس وبائی مرض کے خلاف ہماری لڑائی کو مضبوطی فراہم کر رہے ہیں۔‘‘

وزیر اعظم نے امید جتائی ہے کہ معاشرہ میں پازیٹویٹی پھیلانے کی اسٹیون کی کوششوں سے دوسرے لوگوں کو بھی حوصلہ ملے گا۔

اس سے پہلے اسٹیون نے وزیر اعظم مودی کو لکھے خط میں بتایا تھا کہ وہ گزشتہ 15 سالوں سے پینٹنگ کر رہے ہیں اور مختلف سطحوں پر 100 سے زیادہ انعامات بھی جیت چکے ہیں۔ اسٹیون نے وزیر اعظم مودی کو اپنے حوصلہ کا باعث بتایا ہے۔ ساتھ ہی اسٹیون نے کورونا کے خلاف لڑائی میں ہندوستان کی ٹیکہ کاری مہم کی بھی تعریف کی تھی۔

اسٹیون ہیرس کی دو پینٹنگ

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
‘Special, As Always’: PM Modi Shares Video Of Feeding Cows, Peacocks Before Red Fort Visit

Media Coverage

‘Special, As Always’: PM Modi Shares Video Of Feeding Cows, Peacocks Before Red Fort Visit
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister condoles the loss of lives due to a fire tragedy in Birbhum, West Bengal
August 17, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi today expressed deep anguish over the loss of lives due to a fire tragedy in Birbhum, West Bengal.

The Prime Minister extended his condolences to those who have lost their loved ones and prayed for the early recovery of the injured. He added that the local administration is actively assisting those affected in the mishap.

In a post on X, the Prime Minister's Office shared:

"Anguished to hear about the loss of lives due to a fire tragedy in Birbhum, West Bengal. I extend my condolences to those who have lost their loved ones. May the injured recover soon. The local administration is assisting those affected in the mishap: PM @narendramodi"