عزت مآب وزیراعظم وانگ،

دونوں ممالک کے مندوبین،

میڈیا کے ساتھیو،

نمسکار!

عہدہ سنبھالنے کے بعد ، ہندوستان پہلی بار آنے پر میں وزیراعظم وانگ  کا پرتپاک خیرمقدم کرتا ہوں۔ یہ دورہ اس تناظر میں بھی خاص ہے ، کیونکہ اس سال ہم اپنے تعلقات کی 60ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

ساتھیو،

پچھلے سال، میرے سنگاپور کے دورے کے دوران، ہم نے اپنے تعلقات کو جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا درجہ دیا تھا۔ اس ایک سال میں ہماری بات چیت اور تعاون  میں تیزی آئی ہے۔

آج، جنوب مشرقی ایشیا کے خطے میں، سنگاپور ہمارا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ سنگاپور سے ہندوستان میں بڑی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ ہمارے دفاعی تعلقات مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں۔ عوام سے عوام کے تعلقات گہرے اور متحرک ہیں۔

آج، ہم نے اپنی شراکت داری کے مستقبل کے سلسلے میں ایک تفصیلی روڈ میپ تیار کیا ہے۔ ہمارا تعاون صرف روایتی شعبوں تک محدود نہیں رہے گا۔ بدلتے وقت کو مدنظر رکھتے ہوئے، ایڈوانس مینوفیکچرنگ، گرین شپنگ، ہنر مندی، سول نیوکلیئراور شہری پانی کے انتظام جیسے شعبے بھی توجہ کا مرکز رہیں گے۔

 

ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ دوطرفہ جامع اقتصادی تعاون کے معاہدے اور آسیان کے ساتھ ہمارے آزادانہ تجارتی معاہدے کا بروقت جائزہ لیا جائے گا تاکہ ہماری باہمی تجارت کو تقویت ملے۔

ہماری ریاستیں بھی ہندوستان-سنگاپور تعلقات میں اہم شراکت دار ہوں گی۔ جنوری میں جب صدر تھرمن نے ہندوستان کا دورہ کیا تو انہوں نے اڈیشہ کا بھی دورہ کیا۔ پچھلے ایک سال میں اڈیشہ، تلنگانہ، آسام اور آندھرا پردیش کے وزرائے اعلیٰ نے سنگاپور کا دورہ کیا ہے۔ گجرات میں گفٹ سٹی ہماری اسٹاک مارکیٹوں کو جوڑنے کے لیے ایک اور نیا وسیلہ  بن گیا ہے۔

ساتھیو،

سیمی کنڈکٹر ایکو سسٹم پارٹنرشپ کے معاہدے نے گزشتہ سال دستخط کئے تھے ، جس نے بھی تحقیق اور ترقی کو ایک نئی سمت دی ہے۔ ‘سیمی کون انڈیا’ کانفرنس میں سنگاپور کی کمپنیوں کی فعال شرکت اپنے آپ میں ایک بڑی بات ہے۔

سنگاپور، چنئی میں مہارت کے لیے ایک قومی مرکز کے قیام میں مدد کرے گا۔ یہ مرکز جدید مینوفیکچرنگ کے شعبے میں ہنر مند افرادی قوت تیار کرے گا۔

ساتھیو،

ٹیکنالوجی اور اختراع ہماری شراکت داری کے مضبوط ستون ہیں۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اے آئی، کوانٹم اور دیگر ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز میں تعاون بڑھایا جائے گا۔ خلائی شعبے میں آج کا معاہدہ خلائی سائنس کے شعبے میں تعاون میں ایک نئے باب کا اضافہ کر رہا ہے۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہندوستان-سنگاپور ہیکاتھون کا اگلا دور اس سال کے آخر میں اپنے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو جوڑنے کے لیے منعقد کیا جائے گا۔

‘یو پی آئی’ اور ‘پے ناؤ’ ہمارے ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کی کامیاب مثالیں ہیں اور یہ خوشی کی بات ہے کہ 13 نئے ہندوستانی بینک اس میں شامل ہوئے ہیں۔

گرین اور ڈیجیٹل شپنگ کوریڈورز کے لیے آج دستخط کیے گئے معاہدے سے گرین فیول سپلائی چین اور میری ٹائم سیکٹر میں ڈیجیٹل پورٹ کلیئرنس کو فروغ ملے گا۔ ہندوستان اپنی بندرگاہ کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں تیزی سے کام کر رہا ہے۔ اس میں سنگاپور کا تجربہ انتہائی مفید ہے۔آج ہم نے سنگا پور کی کمپنی ایس پی اے انٹرنیشنل کی جانب سے تیار کردہ بھارت ممبئی کنٹینر ٹرمینل فیز-2 کا افتتاح کیا۔  اس سے ہماری کنٹینر ہینڈلنگ کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا۔

 

ساتھیو،

سنگاپور ہماری ایکٹ ایسٹ پالیسی کا ایک اہم ستون ہے۔ ہم آسیان کے ساتھ تعاون کرنے اور انڈو پیسفک خطے میں امن اور استحکام کے مشترکہ وژن کو آگے بڑھانے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

دہشت گردی کے بارے میں ہمارے مشترکہ خدشات ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ تمام انسانیت دوست ممالک کا فرض ہے کہ وہ یکجہتی کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کریں۔ پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان کے لوگوں کے تئیں  ہمدردی اور اور دہشت گردی کے خلاف ہماری لڑائی میں تعاون کے لئے، میں  وزیر اعظم وانگ اور سنگاپور کی حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

عالی جناب،

 

ہمارےیہ تعلقات محض سفارت کاری تک محدود نہیں ہیں۔

یہ ایک با مقصد شراکت داری ہے۔

جومشترکہ اقدار میں پر مبنی ہے۔

باہمی مفادات کے مطابق ہے

اوراس میں امن، ترقی اور خوشحالی کیلئے مشترکہ وژن کارفرما ہے۔

ہماری اس شراکت دار میں آپ کی ذاتی کوششوں کیلئے میں  شکریہ ادا کرتا ہوں۔

بہت بہت شکریہ۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Indian economy set for robust growth, stronger markets after May 1: WTC

Media Coverage

Indian economy set for robust growth, stronger markets after May 1: WTC
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister marks opening of Shri Kedarnath Dham and commencement of Chardham Yatra
April 22, 2026
Prime Minister conveys his sentiments through a letter addressed to all devotees

The Prime Minister today expressed deep reverence on the sacred occasion of the opening of the doors of Shri Kedarnath Dham in Devbhoomi Uttarakhand, marking the commencement of this year’s Chardham Yatra. On the occasion, the Prime Minister shared his heartfelt sentiments through a letter addressed to all devotees visiting Uttarakhand for the Yatra, and extend his best wishes and prayers for their well-being.

Highlighting the spiritual significance of the occasion, Shri Modi noted that the journey to Kedarnath Dham and the Chardham is a divine celebration of India’s enduring faith, unity, and rich cultural traditions. He emphasized that such pilgrimages offer a glimpse into the country’s eternal heritage and spiritual consciousness.

The Prime Minister posted on X:

"देवभूमि उत्तराखंड की पवित्र धरती पर आज श्री केदारनाथ धाम के कपाट पूरे विधि-विधान के साथ हम सभी श्रद्धालुओं के लिए खोल दिए गए हैं।

केदारनाथ धाम और चारधाम की यह यात्रा हमारी आस्था, एकता और समृद्ध परंपराओं का दिव्य उत्सव है। इन यात्राओं से हमें भारत की सनातन संस्कृति के दर्शन भी होते हैं।

इस वर्ष चारधाम यात्रा के आरंभ उत्सव पर, उत्तराखंड आने वाले सभी श्रद्धालुओं के लिए मैंने एक पत्र के माध्यम से अपनी भावनाएं व्यक्त की हैं।

मेरी कामना है कि बाबा केदार सभी पर अपनी कृपा बनाए रखें और आपकी यात्राओं को शुभ करें।

हर-हर महादेव!"