جناب راج کپور محض ایک فلم ساز ہی نہیں بلکہ ایک ثقافتی سفیر بھی تھے جو بھارتی سنیماکو مطلع عالم تک لے گئے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اساطیری شخصیت جناب راج کپور کو ان کی پیدائش کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے ایک صاحب بصیرت فلم ساز، اداکار  اور ابدی شو مین کے طور پر ان کی ستائش کی۔ انہوں نے جناب راج کپور کو نہ صرف ایک فلم ساز بتایا بلکہ انہیں ایک ثقافتی سفیر بھی قرار دیا جو بھارتی سنیما کو مطلع عالم تک لے گئے۔ جناب مودی نے کہا کہ فلم سازوں اور اداکاروں کی کئی پیڑھیاں ان سے بہت کچھ سیکھ سکتی ہیں۔

ایکس پر پوسٹ کے ایک سلسلے کے تحت، جناب مودی نے لکھا:

’’آج، ہم اساطیری شخصیت راج کپور کی 100ویں سالگرہ منا رہے ہیں، جو کہ ایک صاحب بصیرت فلم ساز، اداکاراور ایک ابدی شومین تھے! ان کی ذہانت نے کئی پیڑھیوں کو متاثر کیا ہے، اور بھارتی و عالمی سنیما پر نہ مٹنے والے نقوش مرتب کیے ہیں۔‘‘

’’سنیما کے تئیں جناب راج کپور کے شوق و جذبے کا آغاز کم عمری میں ہی ہوگیا تھا اور انہوں نے ایک پیش رو قصہ گو کے طور پر اپنی شناخت قائم کرنے کے لیے سخت محنت کی۔ ان کی فلمیں فن، جذبات اور سماجی تبصروں کا ایک مرقع تھیں۔ انہوں نے عام شہریوں کی امنگوں اور جدوجہد کی عکاسی کی۔ ‘‘

’’راج کپور کی فلموں کے معروف کردار اور ناقابل فراموش نغموں کی بازگشت دنیا بھارت کے فلم شائقین کے درمیان سنائی دیتی ہے۔ عوام اس امر کی ستائش کرتے ہیں کہ کس طرح ان کی فلمیں مختلف موضوعات کو آسانی اور عمدگی کے ساتھ اجاگرکرتی ہیں۔ ان کی فلموں کی موسیقی  بھی ازحد مقبول عام ہے۔‘‘

’’جناب راج کپور محض ایک فلم ساز ہی نہیں بلکہ ایک ثقافتی سفیر بھی تھے جو بھارتی سنیما کو مطلع عالم تک لے گئے۔ فلم سازوں اور اداکاروں کی کئی پیڑھیاں ان سے بہت کچھ سیکھ سکتی ہیں۔ میں ایک مرتبہ پھر انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور تخلیقی دنیا کے لیے ان کے تعاون کو یاد کرتا ہوں۔‘‘

 

 

 

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
From importer to exporter: How India took over the French fries market

Media Coverage

From importer to exporter: How India took over the French fries market
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi congratulates H.E. Mr. Micheál Martin on assuming the office of Prime Minister of Ireland
January 24, 2025

The Prime Minister Shri Narendra Modi today congratulated H.E. Mr. Micheál Martin on assuming the office of Prime Minister of Ireland.

In a post on X, Shri Modi said:

“Congratulations @MichealMartinTD on assuming the office of Prime Minister of Ireland. Committed to work together to further strengthen our bilateral partnership that is based on strong foundation of shared values and deep people to people connect.”