وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے وجے دیوس کے موقع پر ان بہادر سپاہیوں کو یاد کیا جن کی ہمت اور قربانی سے 1971 میں ہندوستان کو تاریخی فتح ملی ۔ جناب نریندرمودی نے کہا کہ ان کی ثابت قدمی اور بے لوث خدمت نے ملک کی حفاظت کی اور ہندوستان کی تاریخ میں فخر کا لمحہ درج ہوا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ وجے دیوس ان سپاہیوں کی بہادری کو سلامی اور ان کے بے مثال جذبے کی یاد دہانی کے طور پر بنایاجاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوجیوں کی بہادری سےنسلوں تک ہندوستانی عوام کو تحریک ملتی رہے گی۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا ایکس پر لکھا ؛
"وجے دیوس پر ، ہم ان بہادر سپاہیوں کو یاد کرتے ہیں جن کی ہمت اور قربانی سے 1971 میں ہندوستان کی تاریخی فتح نصیب ہوئی۔ ان کی ثابت قدمی اور بے لوث خدمت نے ہمارے ملک کی حفاظت کی اور ہماری تاریخ میں فخر کا لمحہ درج ہوا ۔ یہ دن ان کی بہادری کو سلام اور ان کے بے مثال جذبے کی یاد دہانی کے طور پر بنایاجاتا ہے ۔ ان کی بہادری سے نسلوں تک ہندوستانی باشندوں کوتحریک ملتی رہے گی"۔
On Vijay Diwas, we remember the brave soldiers whose courage and sacrifice ensured India had a historic victory in 1971. Their steadfast resolve and selfless service protected our nation and etched a moment of pride in our history. This day stands as a salute to their valour and…
— Narendra Modi (@narendramodi) December 16, 2025


