وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نیویارک میں 23 ستمبر 2024 کواقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے مستقبل کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سکریٹری   اورویتنام کے صدر مملکت عزت مآب جناب ٹولام  سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم نے صدر ٹو لام کو بہتر قیادت کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ہندوستان اور ویتنام کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی سمت مسلسل تعاون کی امید ظاہر کی۔

وزیر اعظم نے اس ماہ کے اوائل میں سمندری طوفان یاگی سے ہونے والے نقصانات کے پیش نظر ویتنام کے  تئیں اپنی ہمدردی اور یکجہتی کا اعادہ کیا۔صدر اور جنرل سکریٹری  جناب ٹو لام نے آپریشن سدبھاو کے تحت ہندوستان کی طرف سے ہنگامی انسانی امداد اور قدرتی آفات سے متعلق امداد کی بروقت فراہمی پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنماؤں  نے اپنے ممالک کے درمیان  گہرے تہذیبی اور ثقافتی روابط اور بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کیا،جس کی نشاندہی دونوں ممالک کے درمیان  پختہ باہمی اعتماد، مفاہمت اور مشترکہ مفادات سے ہوتی ہے۔ گزشتہ ماہ  ویتنام کے وزیر اعظم عزت مآب  فام من چن کے دورہ  ہند کا ذکر کرتے ہوئے ،انہوں نے دو طرفہ تعاون کو آگے بڑھانے اور دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ رہنماؤں نے انڈو پیسفک  خطےسمیت اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا اور بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر گلوبل ساؤتھ کے  واسطےاجتماعی کردار پر زور دیا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India’s annual food exports nearing Rs 5 lakh crore mark: Piyush Goyal

Media Coverage

India’s annual food exports nearing Rs 5 lakh crore mark: Piyush Goyal
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister shares Sanskrit Subhashitam emphasising on the triumph of truth
March 12, 2026

The Prime Minister Shri Narendra Modi, paid homage to all the great personalities who participated in the Dandi March, which began on this very day in 1930.

The Prime Minister shared a Sanskrit Subhashitam emphasising on the triumph of truth:

“सत्यमेव जयति नानृतं सत्येन पन्था विततो देवयानः।

येनाक्रमन्त्यृषयो ह्याप्तकामा यत्र तत्सत्यस्य परमं निधानम्॥”

The Subhashitam conveys that, truth always prevails and falsehood is ultimately destroyed. Therefore, one should follow the path on which the Sages attained bliss and realised the supreme truth.

The Prime Minister wrote on X;

“सन् 1930 में आज ही के दिन दांडी मार्च की शुरुआत हुई थी। इसमें शामिल सभी विभूतियों का श्रद्धापूर्वक स्मरण!

सत्यमेव जयति नानृतं सत्येन पन्था विततो देवयानः।

येनाक्रमन्त्यृषयो ह्याप्तकामा यत्र तत्सत्यस्य परमं निधानम्॥”