وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں منعقدہ 17ویں برکس سربراہ اجلاس کے موقع پر ملیشیا کے وزیر اعظم عزت مآب انور بن ابراہیم سے ملاقات کی۔

 

 

دونوں رہنماؤں نے، اگست 2024 میں وزیر اعظم ملیشیا کے بھارت کے سرکاری دورے کے بعد بھارت اور ملیشیا کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں پیش رفت کا جائزہ لیا، جس میں تجارت و سرمایہ کاری، دفاع، تعلیم، صحت، سیاحت اور عوامی روابط جیسے شعبے شامل ہیں۔

 

وزیر اعظم مودی نے پہلگام دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کرنے پر وزیر اعظم انور ابراہیم کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے کثیر الجہتی فورمز میں تعاون اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

 

وزیر اعظم مودی نے آسیان کی کامیاب قیادت پر ملیشیا کو مبارکباد دی اور بھارت-آسیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے بشمول بھارت-آسیان آزاد تجارتی معاہدے(ایف ٹی اے)کے جائزے کی جلد اور کامیاب تکمیل میں ملیشیا کی مسلسل حمایت کا خیر مقدم کیا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
MSME exports touch Rs 9.52 lakh crore in April–September FY26: Govt tells Parliament

Media Coverage

MSME exports touch Rs 9.52 lakh crore in April–September FY26: Govt tells Parliament
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21 دسمبر 2025
December 21, 2025

Assam Rising, Bharat Shining: PM Modi’s Vision Unlocks North East’s Golden Era