وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں برکس سربراہ اجلاس کے موقع پر بولیویا کے صدر محترم لوئیس ایرسے کیٹاکورا سے ملاقات کی۔

 

دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون کا جائزہ لیا اور اب تک حاصل ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران اہم شعبہ جات پر گفتگو ہوئی جن میں اہم معدنیات، تجارت و معیشت، ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر اور  یو پی آئی، صحت و ادویات، روایتی طب، چھوٹی و درمیانی صنعتیں، تربیت اور صلاحیت سازی شامل ہیں۔ دونوں قائدین نے اہم معدنیات کے شعبے میں تعاون کو وسعت دینے اور پائیدار و باہمی فائدہ مند شراکت داریوں کو فروغ دینے کی اہمیت کو تسلیم کیا۔وزیرِ اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان جاری ترقیاتی تعاون پر بھی اطمینان ظاہر کیا، جن میں ‘کِوِک امپیکٹ پراجیکٹس’ اور آئی ٹی ای سی اسکالرشپ پروگرام کے تحت صلاحیت سازی کی پہل شامل ہیں۔

 

وزیرِ اعظم مودی نے مارچ-اپریل 2025 کے دوران لا پاز اور بولیویا کے دیگر علاقوں میں شدید سیلاب کے بعد بولیویا کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے انٹرنیشنل سولر الائنس میں شمولیت پر بولیویا کو مبارکباد بھی دی۔

 

آخر میں وزیرِ اعظم نے بولیویا کے عوام اور حکومت کو ملک کی آزادی کی 200 ویں سالگرہ اگست 2025 کے موقع پر نیک تمنائیں پیش کیں۔

جامع تعلیم کو فروغ دینے اور ‘پروجیکٹ انکلوزن’

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India attracts $70 billion investment in AI infra, AI Mission 2.0 in 5-6 months: Ashwini Vaishnaw

Media Coverage

India attracts $70 billion investment in AI infra, AI Mission 2.0 in 5-6 months: Ashwini Vaishnaw
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،31جنوری 2026
January 31, 2026

From AI Surge to Infra Boom: Modi's Vision Powers India's Economic Fortress