وزیراعظم کی برطانیہ کے وزیراعظم سے ملاقات

Published By : Admin | November 19, 2024 | 05:41 IST

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ریو ڈی جنیرو، برازیل میں جی-20  سربراہی اجلاس کے موقعے پر برطانیہ کے وزیر اعظم  عزت مآب جناب کیئر اسٹارمر سے ملاقات کی۔ یہ دونوں وزرائے اعظم کے درمیان  پہلی ملاقات تھی۔ وزیر اعظم نے وزیر اعظم اسٹارمر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ وزیر اعظم اسٹارمر نے بھی وزیر اعظم کو ان کی تاریخی تیسری میعاد کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دوطرفہ تعلقات میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے، دونوں وزرائے اعظم نے معیشت، تجارت، نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، تحقیق اور اختراع، گرین فائنانس اور عوام کے درمیان روابط کو مضبوط کرنے کے ساتھ ہندوستان-برطانیہ جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مستحکم  کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔  انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور بشمول بین الاقوامی اور علاقائی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے آزاد تجارتی معاہدے کے مذاکرات کو جلد از جلد دوبارہ شروع کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور مذاکراتی ٹیموں کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کیا، بقیہ مسائل کو باہمی اطمینان کے ساتھ حل کیا جائے گا، جس کے نتیجے میں ایک متوازن، باہمی طور پر فائدہ مند اور آزاد تجارتی معاہدے کو آگے بڑھایا جاسکے۔

بڑھتے ہوئے دوطرفہ اقتصادی اور کاروباری تعلقات کی روشنی میں اور برطانیہ میں ہندوستانی کمیونٹی کی قونصلر ضروریات کو بہتر طریقے سے پورا کرنے کے مقصد سے دونوں فریقوں کے درمیان مزید مشغولیت کے وسیع مواقع کو تسلیم کرتے ہوئے، وزیر اعظم مودی نے برطانیہ کے  بیلفاسٹ اور مانچسٹر میں ہندوستان کے  دو نئے قونصل خانوں  کے قیام کا اعلان کیا ۔وزیر اعظم اسٹارمر نے اس اعلان کا خیر مقدم کیا۔

وزیر اعظم نے برطانیہ میں ہندوستان سے معاشی مجرموں کے مسئلے کو حل کرنے کی اہمیت کو نوٹ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے نقل مکانی اور نقل و حرکت سے متعلق امور پر پیش رفت کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا۔

دونوں قائدین نے اپنے وزراء اور سینئر عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ مختلف مفاہمتوں پر تیزی سے عمل آوری کی سمت کام کریں، جو ہندوستان-برطانیہ جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا حصہ ہیں۔ وہ مزید متواتر مکالمے اور بات چیت کے بھی منتظر ہیں۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Operation Sagar Bandhu: India provides assistance to restore road connectivity in cyclone-hit Sri Lanka

Media Coverage

Operation Sagar Bandhu: India provides assistance to restore road connectivity in cyclone-hit Sri Lanka
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،5 دسمبر 2025
December 05, 2025

Unbreakable Bonds, Unstoppable Growth: PM Modi's Diplomacy Delivers Jobs, Rails, and Russian Billions