وزیر اعظم نے لاؤ پی ڈی آر کے صدر سے ملاقات کی

Published By : Admin | October 11, 2024 | 13:43 IST

وزیر اعظم نریندر مودی نےآج  وینٹین میں لاؤ پیپلز ریولشنری پارٹی(ایل پی آر پی)کی سنٹرل کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور لاؤ پی ڈی آر کے صدر عزت مآب تھونگ لانگ سیسولتھ سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم نے آسیان چوٹی کانفرنس اور مشرقی ایشیا چوٹی کانفرنس کی کامیابی کے ساتھ میزبانی کے لیے صدر سیسولتھ کو مبارکبادپیش کی۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا اور قریبی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نےاس بات کو بھی اجاگر  کیا کہ ہندوستان-لاؤس عصری شراکت داری قدیم تہذیبی رشتوں میں گہرائی سےمنسلک ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان ترقیاتی شراکت داری، ورثے کی بحالی اور ثقافتی تبادلوں کے شعبوں میں جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ 2024 میں ہندوستان کی ایکٹ ایسٹ پالیسی کے 10سال مکمل ہو رہے ہیں، وزیر اعظم نے لاؤس کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات کو مزید رفتار دینے میں اپنی نمایاں کارکردگی کو اجاگر کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان تہذیبی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے نئی نالندہ یونیورسٹی کے ذریعہ پیش کردہ مواقع کے ذریعے عوام سے عوام کےمابین تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔ صدر سیسولتھ نےطوفان یاگی کی وجہ سے آئے سیلاب کے تناظر میں لاؤ پی ڈی آر کے لیے ہندوستان کی انسانی  ہمدردی پر مبنی امداد کے لیے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم نے ہندوستان-آسیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے لاؤس کی جانب سے سے دی گئی حمایت کے لیے صدر سیسولتھ کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
The entrepreneurs building a self-reliant India

Media Coverage

The entrepreneurs building a self-reliant India
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister shares a Sanskrit Subhashitam, highlights the qualities of an ideal and truly excellent individual
July 22, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi shared a Sanskrit Subhashitam today, highlighting the qualities of an ideal and truly excellent individual in fulfilling personal, social, and national duties.

The Prime Minister wrote on X;


"परकार्येषु युक्तात्मा स्वकार्ये क्षिप्रसाधनम्।

सुहृत्कार्येषु निर्वृत्ती राजकार्येषु विक्रमः ।। "

The person who devotes themselves wholeheartedly to the tasks of others, completes their own personal duties with speed and efficiency, carries out tasks for friends selflessly, and demonstrates their full valor and courage in fulfilling national duties, only such a person is truly excellent.