وزیر اعظم جناب نریندر مودی نےآج برازیل کے شہر ریو دی جنیرو میں 17 ویں برکس سربراہ اجلاس کے موقع پر کیوبا کے صدر جمہوریہ عزت مآب میگوئل ڈیاز-کینل برمودیز سے ملاقات کی ۔ وزیر اعظم نے اس سے قبل 2023 میں   جوہانسبرگ میں منعقدہ برکس سربراہ اجلاس میں صدر ڈیاز کینل سے ملاقات کی تھی ، جب  کیوبا  کو سربراہی اجلاس میں خصوصی  طور پر مدعو  کیا گیا تھا ۔

 

دونوں رہنماؤں نے اقتصادی تعاون ، ترقیاتی شراکت داری ، فن ٹیک ، صلاحیت سازی ، سائنس و ٹیکنالوجی ، آفات کے نظم اور صحت کی نگہداشت کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا ۔  ڈیجیٹل شعبے میں ہندوستان کی مہارت کو تسلیم کرتے ہوئے صدر ڈیاز کینل نے ہندوستان کے ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر اور یو پی آئی میں دلچسپی کا اظہار کیا ۔  وزیر اعظم نے کیوبا کی جانب سے آیوروید کو تسلیم کیے جانے اور آیوروید کو کیوبا کے صحت عامہ کے نظام میں ضم کرنے  کی حمایت کے لیے ان کی ستائش کی ۔  وزیر اعظم نے کیوبا کے ذریعہ ہندوستانی فارماکوپیا کو تسلیم کرنے کی تجویز پیش کی ، جس سے ہندوستانی جینرک ادویات تک رسائی حاصل ہوگی ۔

 

دونوں رہنماؤں نے صحت ، وبائی امراض اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں سمیت عالمی جنوبی کرہ ارض کے لیے باعث تشویش مسائل پر ساتھ مل کر  کام کرنے پر اتفاق کیا ۔  انہوں نے کثیرجہتی شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تال میل کی ستائش کی ۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India attracts $70 billion investment in AI infra, AI Mission 2.0 in 5-6 months: Ashwini Vaishnaw

Media Coverage

India attracts $70 billion investment in AI infra, AI Mission 2.0 in 5-6 months: Ashwini Vaishnaw
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،31جنوری 2026
January 31, 2026

From AI Surge to Infra Boom: Modi's Vision Powers India's Economic Fortress