وزیراعظم کی چلی کے صدر سے ملاقات

Published By : Admin | November 20, 2024 | 20:36 IST

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 19 نومبر کو جمہوریہ چلی کے صدرعزت مآب جناب گیبریل بورک فونٹ سےبرازیل کے ریو ڈی جنیرو میں جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پرملاقات کی۔ یہ ان کی پہلی ملاقات تھی۔

دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے متعدد اقدامات کی نشاندہی کی۔ وزیر اعظم نے ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر، صحت کی دیکھ بھال، آئی ٹی، سائنس اور ٹیکنالوجی، خلا، قابل تجدید توانائی اور دفاع میں بھارت کی صلاحیتوں پر روشنی ڈالی اور ان شعبوں میں چلی کے ساتھ اپنے تجربات کا اشتراک کرنے کے لیے بھارت کی آمادگی کا اظہار کیا۔

 

دونوں فریقوں نے معدنیات کے اہم شعبے میں تعاون بڑھانے اور باہمی فائدے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نےبھارت چلی ترجیحی تجارتی معاہدے پی ٹی اےکی توسیع کے بعد تجارتی تعلقات میں مسلسل ترقی پر اطمینان کا اظہار کیا اور پی ٹی اے کو مزید وسعت دینے کے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔ وزیر اعظم نے چلی کی صنعت کی حمایت کرنے کے لیے اعلیٰ معیار اور سستی فارماسیوٹیکل مصنوعات، انجینئرنگ کے سامان، آٹوموبائل اور کیمیکل کی فراہمی میں بھارت کی مسلسل دلچسپی سے بھی آگاہ کیا۔

رہنماؤں نے تعلیم، ثقافت اور روایتی علم کے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے قریبی رابطے میں رہنے اور موجودہ دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
PM Modi pitches India as stable investment destination amid global turbulence

Media Coverage

PM Modi pitches India as stable investment destination amid global turbulence
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،12 جنوری 2026
January 12, 2026

India's Reforms Express Accelerates: Economy Booms, Diplomacy Soars, Heritage Shines Under PM Modi