وزیراعظم کی برازیل کے صدر سے ملاقات

Published By : Admin | November 20, 2024 | 20:05 IST

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے برازیل کے صدر عزت مآب لوئیز اناسیو لولا ڈا سلوا سے 19 نومبر کو ریو ڈی جنیرو میں جی20سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے صدر لولا کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور انہیں برازیل کی جی20اورآئی بی ایس اےکیصدارتوں کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے غربت اور بھوک کے خلاف عالمی اتحاد قائم کرنے کے برازیل کے اقدام کی ستائش کی اور اس کے لیے بھارت کی مضبوط حمایت سے آگاہ کیا۔ جی 20 ٹرائیکا کے رکن کے طور پر، وزیر اعظم نے پائیدار ترقی اور عالمی گورننس اصلاحات پر مرکوز برازیل کے جی 20 ایجنڈے کے لیے بھارت کی حمایت پر بھی زور دیا، جس نے گلوبل ساؤتھ کے خدشات کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے اگلے سال برکس اورکوپ   30 کی برازیل کی سربراہی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں بھارت کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

 

میٹنگ کے دوران، زراعت، دفاع، ڈیجیٹل ٹکنالوجی، سیاحت، بائیو فیول، فارماسیوٹیکل اور خلا جیسے شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، بھارت-برازیل اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

دونوں رہنماؤں نے عالمی اور علاقائی اہمیت کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India's services exports rise by 12.7 pc in April despite West Asia crisis: RBI

Media Coverage

India's services exports rise by 12.7 pc in April despite West Asia crisis: RBI
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،30 مئی 2026
May 30, 2026

Viksit Bharat in Motion: How PM Modi is Building a Self-Reliant Global India”