وزیر اعظم نے جرمنی کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی

Published By : Admin | September 3, 2025 | 20:40 IST

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جرمنی کے وزیر خارجہ جوہان ویڈ فل سے ملاقات کی۔ جناب مودی نے کہا،’’بھارت اور جرمنی کلیدی شراکت داری کے 25 برسوں کا جشن منا رہے ہیں۔ فعال جمہوریت اور سرکردہ معیشت ہونے کے ناطے، ہم دونوں ممالک تجارت، تکنالوجی، اختراع، پائیداری، مینوفیکچرنگ اور نقل و حمل میں باہمی مفادات پر مبنی تعاون میں اضافے کے وسیع تر امکانات دیکھتے ہیں۔‘‘

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’جرمنی کے وزیر خارجہ جوہان ویڈ فل سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی۔ بھارت اور جرمنی کلیدی شراکت کےد اری کے 25 برسوں کا جشن منا رہے ہیں۔ فعال جمہوریت اور سرکردہ معیشت ہونے کے ناطے، ہم دونوں ممالک تجارت، تکنالوجی، اختراع، پائیداری، مینوفیکچرنگ اور نقل و حمل میں باہمی  مفادات پر مبنی تعاون میں اضافے کے لیے وسیع تر امکانات دیکھتے ہیں۔ ہم ایک کثیر قطبی دنیا، امن اور اقوام متحدہ کی اصلاحات کے لیے ایک وژن ساجھا کرتے ہیں۔ میں نے جرمن چانسلر کو ہندوستان کے جلد دورے کی دعوت کا اعادہ کیا۔

@_FriedrichMerz ‘‘

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India’s power sector set for strong FY27 growth on rising demand, capacity additions: Report

Media Coverage

India’s power sector set for strong FY27 growth on rising demand, capacity additions: Report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
وزیرِ اعظم نے بھارت کے نوجوانوں کی جرأت اور استقامت کو سراہتے ہوئے سنسکرت سبھاشیتم شیئر کیا
July 20, 2026

وزیرِ اعظم  جناب  نریندر مودی نے بھارت کے نوجوانوں کی جرأت اور استقامت کی تعریف کرتے ہوئے ایک سنسکرت سبھاشیتم (حکمت آمیز شعر) شیئر کیا:

"प्राप्यापदं न व्यथते कदाचिदुद्योगमन्विच्छति चाप्रमत्तः।

दुःखं च काले सहते महात्मा धुरन्धरस्तस्य जिताः सपत्नाः॥"

جناب  مودی نے کہا کہ ہمارے نوجوان اپنی جرأت، خود اعتمادی اور انتھک محنت کے ذریعے تاریخی کامیابی حاصل کر رہے ہیں اور یہی تیزی سے ترقی کررہے  ہندوستان کی سب سے بڑی طاقت ہے۔

وزیرِ اعظم نے ایکس  پر پوسٹ کیا:

"آج ہمارے نوجوان ساتھی صبر، خود اعتمادی اور انتھک محنت سے تاریخی کامیابی حاصل کر رہے ہیں۔ یہی ترقی کررہے بھارت کی سب سے بڑی طاقت ہے۔"

प्राप्यापदं  व्यथते कदाचिदुद्योगमन्विच्छति चाप्रमत्तः।

दुःखं  काले सहते महात्मा धुरन्धरस्तस्य जिताः सपत्नाः॥