وزیراعظم کی قطر کے امیر سے ملاقات

Published By : Admin | February 15, 2024 | 19:00 IST

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج دوحہ کے امیری محل  (دیوانِ ملکی) میں قطر کے امیر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی۔

 

امیری پیلس پہنچنے پر وزیراعظم کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس کے بعد دونوں فریقوں نے وفود کی سطح پر اور محدود مذاکرات کئے۔ بات چیت میں اقتصادی تعاون ، سرمایہ کاری ، توانائی شراکت داری ، خلائی تعاون ، شہری انفرا اسٹرکچر ، ثقافتی بندھن اور عوام کے درمیان روابط سمیت متعدد موضوعات کا احاطہ کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

 

وزیر اعظم نے قطر میں 8 لاکھ سے زیادہ ہندوستانی کمیونٹی کا خیال رکھنے کے لئے امیر کا شکریہ ادا کیا اور قطر کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے اور گہرا کرنے کے ہندوستان کے عزم سے آگاہ کیا۔ انہوں نے امیر کو ہندوستان کا جلد دورہ کرنے کی دعوت دی۔

امیر نے    بھی ، ایسے ہی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے  خلیجی خطے میں ایک قابل قدر شراکت دار کے طور پر ہندوستان کے کردار کی تعریف کی۔ امیر نے قطر کی ترقی میں متحرک ہندوستانی برادری کے تعاون اور قطر میں منعقدہ مختلف بین الاقوامی تقاریب میں ان کی پرجوش شرکت کی بھی تعریف کی۔

 

ملاقات کے بعد امیری پیلس میں وزیراعظم کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔  

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
IIT Madras incubates 112 startups, files 431 patents in FY26 milestone year

Media Coverage

IIT Madras incubates 112 startups, files 431 patents in FY26 milestone year
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 28 اپریل 2026
April 28, 2026

From Orchids to Expressways: PM Modi’s Blueprint for a Self-Reliant, Connected & Proud India