وزیر اعظم نے کویت کے امیر سے ملاقات کی

Published By : Admin | December 22, 2024 | 17:08 IST

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کویت کے امیر، عزت مآب شیخ مشعل الأحمد الجابر الصباح سے ملاقات کی۔ یہ دونوں قائدین کے مابین پہلی ملاقات تھی۔ بیان پیلیس پہنچنے پر، ان کا رسمی استقبال کیا گیا اور کویت کے وزیر اعظم عزت مآب احمد العبداللہ الأحمد الصباح کے ذریعہ ان کا خیرمقدم کیا گیا۔

 

قائدین نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تاریخی اور دوستانہ تعلقات کا ذکر کیا اور باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے اور عمیق بنانے کی اپنی مکمل عہدبندگی کی تصدیق کی۔ اس تناظر میں، انہوں نے باہمی تعلقات کو ترقی دے کر ’کلیدی شراکت داری‘ کی سطح تک لے جانے پر اتفاق کیا۔

 

وزیر اعظم نے کویت میں ایک ملین سے زائد افراد پر مشتمل مضبوط بھارتی برادری کی خیرو عافیت کو یقینی بنانے کے لیے عزت مآب امیر کا شکریہ ادا کیا۔ عزت مآب امیر نے کویت کی ترقی میں وسیع اور فعال بھارتی برادری کے تعاون کی ستائش کی۔ وزیر اعظم نے کویت کے ذریعہ اپنے وژن 2035 کی تکمیل کے لیے نافذ کی جارہیں نئی پہل قدمیوں  کی ستائش کی اور اس مہینے کے اوائل میں جی سی سی سربراہ ملاقات کے کامیاب انعقاد کے لیے عزت مآب امیر کو مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے گذشتہ روز انہیں عربین گلف کپ کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کرنے کے لیے بھی اظہار تشکر کیا۔ عزت مآب امیر نے وزیر اعظم کے جذبات پر ردعمل ظاہر کیا، اور کویت و خلیجی خطے میں ایک بیش قیمتی شراکت دار کے طور پر بھارت کے کردار کی ستائش کی ۔ عزت مآب امیر  نے کویت وژن 2035 کی تکمیل کے لیے بھارت کے عظیم کردار اور تعاون کو لے کر جوش و خروش کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے عزت مآب امیر کو بھارت کے دورے کی دعوت دی۔

 

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
PLI schemes attract ₹2.4 lakh crore investments, create over 14 lakh jobs till March 2026

Media Coverage

PLI schemes attract ₹2.4 lakh crore investments, create over 14 lakh jobs till March 2026
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister shares a Sanskrit Subhashitam, highlights the qualities of an ideal and truly excellent individual
July 22, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi shared a Sanskrit Subhashitam today, highlighting the qualities of an ideal and truly excellent individual in fulfilling personal, social, and national duties.

The Prime Minister wrote on X;


"परकार्येषु युक्तात्मा स्वकार्ये क्षिप्रसाधनम्।

सुहृत्कार्येषु निर्वृत्ती राजकार्येषु विक्रमः ।। "

The person who devotes themselves wholeheartedly to the tasks of others, completes their own personal duties with speed and efficiency, carries out tasks for friends selflessly, and demonstrates their full valor and courage in fulfilling national duties, only such a person is truly excellent.