وزیر اعظم کا ویٹیکن سٹی کا دورہ

Published By : Admin | October 30, 2021 | 14:27 IST
Share
 
Comments

تقدس مآب پوپ فرانسیس نے 30 اکتوبر 2021 کو، سنیچر کے روز، ویٹیکن میں اپوسٹولک محل میں مخصوص ناظرین کے درمیان وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا استقبال کیا۔

یہ بھارتی وزیر اعظم اور پوپ کے درمیان دو دہائیوں سے بھی زائد عرصے میں پہلی ملاقات تھی۔ جون 2000 میں، آنجہانی وزیر اعظم جناب اٹل بہاری واجپئی نے ویٹیکن کا دورہ کیا تھا اور اس وقت کے پوپ، تقدس مآب جان پل دوئم سے ملاقات کی تھی۔ بھارت اور ویٹیکن سٹی  کے مابین دوستانہ تعلقات کی تاریخ کا آغاز 1948 میں سفارتی تعلقات کی بحالی کے ساتھ ہوا تھا۔ بھارت ایشیا میں دوسری سب سے بڑی کیتھولک آبادی کا حامل ملک ہے۔

آج کی میٹنگ کے دوران، دونوں قائدین نے کووِڈ۔19 وبائی مرض اور دنیا بھر میں عوام پر مرتب ہونے والے اس کے نتائج کے بارے میں تبادلہ خیالات کیے۔ دونوں قائدین نے موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں پیداہونے والی چنوتی کے بارے میں بھی بات چیت کی۔ وزیر اعظم نے پوپ کو موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں بھارت کے ذریعہ کی گئیں او لوالعزم پہل قدمیوں اور ایک بلین کووِڈ۔19 ٹیکے لگانے میں بھارت کی کامیابی کے بارے میں بتایا۔ تقدس مآب نے وبائی مرض کےدوران بھارت کے ذریعہ مختلف ممالک کو فراہم کی گئی امداد  کی ستائش کی۔

 

وزیر اعظم نے تقدس مآب پوپ فرانسیس کو جلد ہی بھارت کا دورہ کرنے کے لئے مدعو کیا، جسے انہوں نے بخوشی قبول کر لیا۔

 

وزیر اعظم نے سکریٹری آف اسٹیٹ، عظیم المرتبت کارڈنل پیٹرو پارولین سے بھی ملاقات کی۔

Explore More
لال قلعہ کی فصیل سے، 76ویں یوم آزادی کے موقع پر، وزیراعظم کے خطاب کا متن

Popular Speeches

لال قلعہ کی فصیل سے، 76ویں یوم آزادی کے موقع پر، وزیراعظم کے خطاب کا متن
World TB Day: How India plans to achieve its target of eliminating TB by 2025

Media Coverage

World TB Day: How India plans to achieve its target of eliminating TB by 2025
...

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،24 مارچ 2023
March 24, 2023
Share
 
Comments

Citizens Shower Their Love and Blessings on PM Modi During his Visit to Varanasi

Modi Government's Result-oriented Approach Fuelling India’s Growth Across Diverse Sectors