عزب مآب سوگا ایک وفد کے ساتھ ہندوستان کا دورہ کر رہے ہیں جس میں گنیش گروپ آف پارلیمنٹرینز کے ارکان اور انڈسٹری لیڈرز شامل ہیں
خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کو گہرا کرنے پر خیالات کا تبادلہ کیا
وزیر اعظم نے ’’گنیشا نو کائی‘‘ گروپ آف پارلیمنٹیرین اور کیڈان رین کے ارکان کے ساتھ بھی نتیجہ خیز بات چیت کی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے  آج  جاپان-انڈیا ایسوسی ایشن (جے آئی اے)   کے   چیئرمین،  اور جاپان کے سابق وزیراعظم  عزب مآب یوشیہائیڈ سوگا  سے ملاقات کی۔  جناب سوگا 100 سے زیادہ  ارکان والے  ایک وفد کے ساتھ ہندوستان کے دورے پر ہیں جس میں سرکاری افسران، کیڈان رین (جاپان بزنس فیڈریشن) اور ’’گنیشا نو کائی‘‘  گروپ آف  پارلیمنٹیرین کے اراکین شامل ہیں۔

وزیر اعظم نے جے آئی اے کے چیئرمین کی حیثیت سے ہندوستان کے پہلے دورہ پر جناب سوگا کا خیرمقدم کیا۔ لیڈروں  نے سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون، ریلویز، عوام سے عوام کے روابط، ہنر مندی کے فروغ کے لئے  شراکت داری کے شعبوں میں تعاون سمیت  ہندوستان اور جاپان کے درمیان خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم نے  جناب سوگا کے ساتھ  آنے والے ’’گنیشا نو کائی‘‘  پارلیمنٹیری  گروپ کے اراکین کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی روابط کو مضبوط بنانے کے بارے میں نتیجہ خیز بات چیت کی۔ انہوں نے جاپان میں یوگا اور آیوروید کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا خیر مقدم کیا اور ہندوستان اور جاپان کے درمیان ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم نے  کیڈان رین  کے اراکین کا ہندوستان میں خیرمقدم کیا اور کاروباری ایکو سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے ملک میں کی گئی وسیع تر اصلاحات  کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے جاپانی سرمایہ کاروں کو اپنی موجودہ سرمایہ کاری کو بڑھانے اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی دعوت دی۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
With HPV vaccine rollout, AIIMS oncologist says it’s the beginning of the end for cervical cancer in India

Media Coverage

With HPV vaccine rollout, AIIMS oncologist says it’s the beginning of the end for cervical cancer in India
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister congratulates Jammu and Kashmir team on their first-ever Ranji Trophy victory
February 28, 2026

The Prime Minister has congratulated the Jammu and Kashmir team for their first-ever Ranji Trophy win.

The Prime Minister stated that this historic triumph reflects the remarkable grit, discipline, and passion of the team. Highlighting that it is a proud moment for the people of Jammu and Kashmir, he noted that the victory underscores the growing sporting passion and talent in the region.

The Prime Minister expressed hope that this feat will inspire many young athletes to dream big and play more.

The Prime Minister shared on X post;

"Congratulations to the Jammu and Kashmir team for their first ever Ranji Trophy win! This historic triumph reflects remarkable grit, discipline and passion of the team. It is a proud moment for the people of Jammu and Kashmir and it highlights the growing sporting passion and talent there. May this feat inspire many young athletes to dream big and play more."