وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے المناک طیارہ حادثے کے تناظر میں آج احمد آباد کا دورہ کیا جس میں متعدد افراد کی جانیں گئیں۔ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے، جناب مودی نے اس حادثے میں اکیلے بچ جانے والے شخص سمیت زخمی ہونے والے افرادسے ملاقات کی اور انہیں اس مشکل گھڑی میں ملک کی غیر متزلزل حمایت کی یقین دہانی کی۔
وزیر اعظم نے احمد آباد ہوائی اڈے پر اعلیٰ حکام کے ساتھ جاری راحت اور بحالی کی کوششوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت بھی کی۔
ایکس پر الگ الگ پوسٹوں میں جناب مودی نے کہا:
’’احمد آباد میں ہوائی جہاز کے المناک حادثے میں زخمی ہونے والوں سے ملاقات کی، جن میں تنہا بچ جانے والا شخص بھی شامل تھا اور انہیں یقین دلایا کہ ہم اس مشکل گھڑی میں ان کے اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ پورا ملک ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہے‘‘
’’اعلی حکام کے ساتھ احمد آباد ہوائی اڈے پر ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔‘‘
Met those injured in the aftermath of the tragic plane crash in Ahmedabad, including the lone survivor and assured them that we are with them and their families in this tough time. The entire nation is praying for their speedy recovery.
— Narendra Modi (@narendramodi) June 13, 2025
Chaired a review meeting at Ahmedabad Airport with top authorities. pic.twitter.com/w2ADg9AqCB
— Narendra Modi (@narendramodi) June 13, 2025


