منی پور میں ریل رابطہ بڑھ رہا ہے: وزیر اعظم
ہم منی پور میں غریبوں کے فائدے کے ترقیاتی اقدامات کو آگے بڑھا رہے ہیں: وزیر اعظم
منی پور میں امید اور اعتماد کی ایک نئی کرن ابھر رہی ہے: وزیر اعظم
ہم منی پور کو امن، خوشحالی اور ترقی کی علامت بنانے کے مقصد کے ساتھ کام کر رہے ہیں: وزیر اعظم

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج منی پور کے چوراچاندپور میں 7,300 کروڑ روپے سے مالیت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ منی پور کی سرزمین بہادری اور عزم کی سرزمین ہے اور اس بات کا اجاگر کیا کہ منی پور کی پہاڑیاں قدرت کا قیمتی تحفہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پہاڑیاں عوام کی مسلسل محنت کی علامت بھی ہیں۔ منی پور کے لوگوں کے حوصلے کو سلام پیش کرتے ہوئے، جناب مودی  نے اتنی بڑی تعداد میں آنے اور ان کے پُر تپاک استقبال کے لئے عوام کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اس خطے کی ثقافت، روایات، تنوع اور زندگی سے بھرپور ماحول بھارت کی بڑی طاقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’منی پور‘‘ کے نام میں ہی ’’منی‘‘ یعنی قیمتی نگینے کا حوالہ ہے، جو مستقبل میں پورے شمال مشرق کی چمک کو اور بڑھائے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ہند نے منی پور کے ترقیاتی سفر کو تیز کرنے کے لیے مسلسل کام کیا ہے۔ اسی جذبے کے تحت وہ آج منی پور کے عوام کے درمیان موجود ہیں۔ جناب مودی نے بتایا کہ تقریباً 7,000 کروڑ روپے مالیت کے منصوبے عوام کے لیے وقف کیے گئے ہیں، جو خاص طور پر پہاڑوں میں رہنے والی قبائلی برادریوں کی زندگی بہتر بنائیں گے۔ یہ منصوبے صحت اور تعلیم میں نئی سہولتیں پیدا کریں گے۔ انہوں نے منی پور اور چوراچاندپور کے عوام کو ان اقدامات پر مبارکباد دی۔

 

وزیر اعظم نے کہا کہ منی پور ایک سرحدی ریاست ہے جہاں رابطے کی کمی ہمیشہ سے ایک بڑی رکاوٹ رہی ہے۔ خراب سڑکوں کی وجہ سے لوگوں کو جو مشکلات پیش آتی ہیں وہ انہیں بخوبی سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2014 سے ہی حکومت نے منی پور میں رابطہ بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی ہے۔ اس مقصد کے لیے دو سطحوں پر کام کیا گیا: پہلی سطح پر ریل اور سڑک کے ڈھانچے کے بجٹ میں کئی گنا اضافہ کیا گیا اور دوسری سطح پر صرف شہروں تک نہیں بلکہ دیہی علاقوں تک بھی سڑک رابطے کو وسعت دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں قومی شاہراہوں پر 3,700 کروڑ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 8,700 کروڑ روپےمالیت کے نئی شاہراہوں سے متعلق پروجیکٹوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ پہلے گاؤں تک پہنچنا انتہائی مشکل تھا لیکن اب سڑک رابطہ سینکڑوں دیہی علاقوں تک پھیل گیا ہے، جس سے پہاڑی دیہات اور قبائلی برادریوں کو بہت فائدہ ہوا ہے۔

جناب مودی نے کہا، ’’ہماری حکومت کے تحت منی پور میں ریل رابطے کو بڑھایا جا رہا ہے۔ جیریبام۔امپھال ریلوے لائن جلد ہی دارالحکومت امپھال کو قومی ریلوے نیٹ ورک سے جوڑ دے گی۔‘‘ اس منصوبے پر 22,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔انہو ں نے کہا کہ 400 کروڑ روپے سے تعمیر شدہ نیا امپھال ایئرپورٹ فضائی رابطے میں اضافہ کر رہا ہےاور یہاں سے ملک کے دیگر حصوں کے لیے ہیلی کاپٹر سروسز بھی شروع کی گئی ہیں۔ یہ سہولتیں عوام کی زندگی آسان بنا رہی ہیں اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع فراہم کر رہی ہیں۔

 

وزیر اعظم نے کہا، ’’بھارت تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور جلد ہی دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے جا رہا ہے۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ ترقی کے فوائد ملک کے ہر کونے تک پہنچیں۔‘‘ انہوں نے یاد دلایا کہ ایک وقت ایسا تھا جب دہلی میں ہونے والے اعلانات کو منی پور تک پہنچنے میں دہائیاں لگ جاتی تھیں۔ مگر آج چوراچاندپور اور منی پور ملک کے باقی حصوں کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر ترقی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے غریبوں کے لیے پکے مکانات بنانے کی اسکیم شروع کی ہے جس سے منی پور میں ہزاروں کنبے مستفید ہوئے ہیں اور تقریباً 60,000 گھر تعمیر کیے جاچکے ہیں۔ بجلی کی قلت کو دور کرنے کے لیے ایک لاکھ سے زائد کنبوں کو مفت بجلی کنکشن دیے گئے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ خواتین کو پانی کی قلت کا طویل عرصے سے سامنا تھا۔ اس کے حل کے لیے ’’ہر گھر نل سے جل‘‘ اسکیم شروع کی گئی ہے۔پچھلے کچھ برسوں میں ملک بھر کے 15 کروڑ سے زیادہ شہریوں کو نل سے پانی کے کنیکشن ملے ہیں۔ جناب مودی نے یہ بھی کہا کہ سات آٹھ سال پہلے تک صرف 25-30 ہزار گھروں تک پائپ سے پانی پہنچتا تھا، مگر آج 3.5 لاکھ گھروں تک نل کا پانی پہنچ رہا ہے۔ انہوں اس اعتماد کا اظہار کیاکہ جلد ہی ہر گھر تک یہ سہولت پہنچ جائے گی۔

سماجی بنیادی ڈھانچے کا ذکر کرتے ہوئے،وزیر اعظم نے کہا کہ پہلے پہاڑی اور قبائلی علاقوں میں اسکول، کالج اور اسپتال محض خواب ہوا کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بیمار پڑجاتا تھا تو اُسے اسپتال تک پہنچنے میں بہت وقت لگتا تھا۔ جناب مودی نے اس پر زور دیا کہ اب حکومت ہند کی کوششوں کی بدولت صورتِ حال بدل رہی ہے۔ چوراچاندپور میں میڈیکل کالج قائم ہو چکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ نئے ڈاکٹروں کو تربیت دی جارہی ہے اور طبی نگہداشت سے متعلق خدمات بہتر ہورہی ہیں۔وزیر اعظم نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس حقیقت پر غور کریں کہ آزادی کے بعد کئی دہائیوں تک منی پور کے پہاڑی علاقوں میں کوئی میڈیکل کالج نہیں تھا ۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ یہ کامیابی موجودہ حکومت نے ممکن بنائی ہے ۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ پی ایم-ڈیوائن اسکیم کے تحت، انہوں نے کہا کہ حکومت پانچ پہاڑی اضلاع میں جدید صحت خدمات تیار کر رہی ہے۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت حکومت غریب کنبوں کو 5 لاکھ روپے تک کا مفت علاج فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منی پور میں تقریبا 2.5 لاکھ مریضوں نے اس اسکیم کے تحت مفت علاج کا فائدہ اٹھایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سہولت کے بغیر ریاست کے غریب کنبوں کو اپنی جیبوں سے 350 کروڑ روپے خرچ کرنے پڑتے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پورا خرچ حکومت ہند نے برداشت کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر غریب شہری کے خدشات کو دور کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

 

وزیر اعظم نے کہا کہ ’’منی پور کی سرزمین اور خطہ امید اور امنگوں کی سرزمین ہے‘‘ اس کا ذکر کیا کہ بدقسمتی سے، تشدد نے اس قابل ذکر علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھوڑی دیر پہلے انہوں نے کیمپوں میں رہنے والے متاثرہ افراد سے ملاقات کی۔ اپنی بات چیت کے بعد، وزیر اعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ منی پور میں امید اور اعتماد کی ایک نئی کرن ابھر رہی ہے۔

وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ’’کسی بھی خطے میں ترقی کے لیے امن کا قیام ضروری ہے اور گزشتہ گیارہ سال میں شمال مشرق میں بہت سے دیرینہ تنازعات اور جھگڑوں کو حل کیا گیا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں نے امن کا راستہ منتخب کیا ہے اور ترقی کو ترجیح دی ہے۔ جناب مودی نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ حال ہی میں پہاڑیوں اور وادی کے علاقوں میں مختلف گروپوں کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوششیں حکومت ہند کے نقطۂ نظر کا حصہ ہیں، جو امن قائم کرنے کے لیے بات چیت، احترام اور باہمی افہام و تفہیم پر زور دیتی ہے۔ وزیر اعظم نے تمام تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ امن کی راہ پر آگے بڑھیں اور اپنی خواہشات کو پورا کریں۔ انہوں نے اپنی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور حکومت ہند منی پور کے ساتھ ہے۔

اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہ حکومت ہند منی پور میں زندگی کو دوبارہ پٹری پر لانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، جناب مودی نے بتایا کہ حکومت بے گھر ہونے والے کنبوں کے لیے 7000 نئے مکانات بنانے کے لیے مدد فراہم کر رہی ہے۔ وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ حال ہی میں تقریبا 3000 کروڑ روپے کے خصوصی پیکج کو منظوری دی گئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بے گھر افراد کی مدد کے لیے 500 کروڑ روپے خصوصی طور پر مختص کیے گئے ہیں۔

 

اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہ وہ منی پور میں قبائلی نوجوانوں کے خوابوں اور جدوجہد سے بخوبی واقف ہیں، وزیر اعظم نے بتایا کہ ان کے خدشات کو دور کرنے کے لیے متعدد حل نافذ کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ حکومت مقامی گورننس اداروں کو مضبوط کرنے کے لیے کام کر رہی ہے اور ان کی ترقی کے لیے مناسب فنڈز کا انتظام کیا جا رہا ہے۔

اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہ ’’ہر قبائلی برادری کی ترقی قومی ترجیح ہے‘‘، وزیر اعظم نے کہا کہ پہلی بار قبائلی علاقوں کی ترقی کے لیے دھرتی آبا جن جاتیہ گرام اتکرش ابھیان نافذ کیا جا رہا ہے۔ اس پہل کے تحت منی پور کے 500 سے زیادہ دیہاتوں میں ترقیاتی کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ جناب مودی نے یہ بھی کہا کہ منی پور میں 18 ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول بنائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اسکولوں اور کالجوں کی جدید کاری سے پہاڑی اضلاع میں تعلیمی سہولیات میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

 

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ منی پور کی ثقافت نے ہمیشہ خواتین کو بااختیار بنانے کو فروغ دیا ہے، جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے سرگرمی سے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت منی پور کی بیٹیوں کی مدد کے لیے ورکنگ ویمنز ہاسٹل تعمیر کر رہی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہم منی پور کو امن، خوشحالی اور ترقی کی علامت بنانے کے مقصد کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے لوگوں کو یقین دلاتے ہوئے اپنی بات ختم کی کہ منی پور کی ترقی، بے گھر کنبوں کی بازآباد کاری اور امن کے قیام کے لیے حکومت ہند منی پور حکومت کی ہر ممکن مدد کرتی رہے گی۔

منی پور کے گورنر جناب اجے کمار بھلا اس تقریب میں دیگر معززین کے ساتھ موجود تھے۔

پس منظر:

ان منصوبوں میں 3,600 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی شہری سڑکیں، پانی کی نکاسی کا نظام اور اثاثہ جاتی بندوبست کہ بہتر بنانے کی اصلاحات؛ 2,500 کروڑ روپے سے زیادہ کی 5 قومی شاہراہیں؛ منی پور انفوٹیک ڈیولپمنٹ (ایم آئی این ڈی) پروجیکٹ اور 9 مقامات پر ورکنگ وومن ہوسٹل شامل ہیں۔

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
MSMEs’ contribution to GDP rises, exports triple, and NPA levels drop

Media Coverage

MSMEs’ contribution to GDP rises, exports triple, and NPA levels drop
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi addresses BJP karyakartas at felicitation of New Party President
January 20, 2026
Our presidents change, but our ideals do not. The leadership changes, but the direction remains the same: PM Modi at BJP HQ
Nitin Nabin ji has youthful energy and long experience of working in organisation, this will be useful for every party karyakarta, says PM Modi
PM Modi says the party will be in the hands of Nitin Nabin ji, who is part of the generation which has seen India transform, economically and technologically
BJP has focused on social justice and last-mile delivery of welfare schemes, ensuring benefits reach the poorest and most marginalised sections of society: PM
In Thiruvananthapuram, the capital of Kerala, the people snatched power from the Left after 45 years in the mayoral elections and placed their trust in BJP: PM

Prime Minister Narendra Modi today addressed party leaders and karyakartas during the felicitation ceremony of the newly elected BJP President, Nitin Nabin, at the party headquarters in New Delhi. Congratulating Nitin Nabin, the Prime Minister said, “The organisational election process reflects the BJP’s commitment to internal democracy, discipline and a karyakarta-centric culture. I congratulate karyakartas across the country for strengthening this democratic exercise.”

Highlighting the BJP’s leadership legacy, Prime Minister Modi said, “From Dr. Syama Prasad Mookerjee to Atal Bihari Vajpayee, L.K. Advani, Murli Manohar Joshi and other senior leaders, the BJP has grown through experience, service and organisational strength. Three consecutive BJP-NDA governments at the Centre reflect this rich tradition.”

Speaking on the leadership of Nitin Nabin, the PM remarked, “Organisational expansion and karyakarta development are the BJP’s core priorities.” He emphasised that the party follows a worker-first philosophy, adding that Nitin Nabin’s simplicity, organisational experience and youthful energy would further strengthen the party as India enters a crucial phase on the path to a Viksit Bharat.

Referring to the BJP’s ideological foundation, Prime Minister Modi said, “As the Jan Sangh completes 75 years, the BJP stands today as the world’s largest political party. Leadership may change, but the party’s ideals, direction and commitment to the nation remain constant.”

On public trust and electoral growth, the Prime Minister observed that over the past 11 years, the BJP has consistently expanded its footprint across states and institutions. He noted that the party has gained the confidence of citizens from Panchayats to Parliament, reflecting sustained public faith in its governance model. He said, “Over the past 11 years, the BJP has formed governments for the first time on its own in Haryana, Assam, Tripura and Odisha. In West Bengal and Telangana, the BJP has emerged as a strong and influential voice of the people.”

“Over the past one-and-a-half to two years, public trust in the BJP has strengthened further. Whether in Assembly elections or local body polls, the BJP’s strike rate has been unprecedented. During this period, Assembly elections were held in six states, of which the BJP-NDA won four,” he added.

Describing the BJP’s evolution into a party of governance, he said the party today represents stability, good governance and sensitivity. He highlighted that the BJP has focused on social justice and last-mile delivery of welfare schemes, ensuring benefits reach the poorest and most marginalised sections of society.

“Today, the BJP is also a party of governance. After independence, the country has seen different models of governance - the Congress's dynastic politics model, the Left's model, the regional parties' model, the era of unstable governments... but today the country is witnessing the BJP's model of stability, good governance, and development,” he said.

PM Modi asserted, “The people of the country are committed to building a Developed India by 2047. That is why the reform journey we began over the past 11 years has now become a Reform Express. We must accelerate the pace of reforms at the state and city levels wherever BJP-NDA governments are in power.”

Addressing national challenges, Prime Minister Modi said, “Decisive actions on Article 370, Triple Talaq and internal security show our resolve to put national interest first.” He added that combating challenges like infiltration, urban naxalism and dynastic politics remained a priority.

Concluding his address, the Prime Minister said, “The true strength of the BJP lies in its karyakartas, especially at the booth level. Connecting with every citizen, ensuring last-mile delivery of welfare schemes and working collectively for a Viksit Bharat remain our shared responsibility.”