وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جل جیون مشن کے تحت نل کے پانی کے گیارہ کروڑ کنکشن کی حصولیابی کی ستائش کی ہے جناب مودی نے ان سبھی لوگوں کو بھی مبارکباد دی ہے جنہوں نے اس پہل کا فائدہ اٹھایا ہے ۔انہوں نے ان لوگوں کی بھی ستائش کی جو اس مشن کو کامیاب بنانے کے لئے بنیادی سطح پر کام کررہے ہیں۔
جل شکتی کے وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت کی طرف سے ایک ٹوئیٹ کے جواب میں وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کیا؛
’’ایک عظیم کارنامہ جس سے ہندوستان کے عوام کے لئے ہر گھر جل کو یقینی بنانے کے لئے کئے گئے کام کا پتہ چلتا ہے ،ان سبھی لوگوں کو مبارکباد جنہوں نے اس پہل سے فائدہ اٹھایا اوروہ لوگ بھی قابل تعریف ہیں جواس مشن کو کامیاب بنانے کے لئے بنیادی سطح پر کام کررہے ہیں۔‘‘
A great feat, indicative of the ground covered to ensure ‘Har Ghar Jal’ to the people of India. Congratulations to all those who have benefitted from this initiative and compliments to those working on the ground to make this Mission a success. https://t.co/c7ACoXNot6
— Narendra Modi (@narendramodi) January 25, 2023


