وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے  اتر پردیش کے لکھنؤ اور  ہردوئی میں پی ایم متر میگا ٹیکسٹائلس پارک قائم کیے جانے کی ستائش کی ہے۔

کامرس اور صنعت اور ٹیکسٹائلس کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل کے ذریعے آج اتر پردیش میں پی ایم متر میگا ٹیکسٹائلس پارک کے افتتاح کے بارے میں  کیے گئے ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے  سلسلہ وار ٹوئٹ میں کہا:

’’اتر پردیش میں ٹیکسٹائلس کی ایک شاندار روایت، ایک بڑا بازار اور صارفین کی ایک بڑی تعداد ہے۔ یہ کڑی محنت کرنے والے بنکروں اور ہنرمند کاریگروں کی آماجگاہ ہے۔  لکھنؤ اور ہردوئی ضلعوں میں پی ایم متر میگا ٹیکسٹائلس پارک کے قیام سے یو پی کو بہت فائدہ ہوگا۔‘‘

’’اتر پردیش کے میرے سبھی بھائیوں اور بہنوں کے لیے آج ایک بہت اہم دن ہے۔ لکھنؤ اور ہردوئی میں پی ایم متر پارک کا افتتاح ہونے جا رہا ہے۔ اس موقع پر آپ سبھی کو میری طرف سے بہت بہت مبارکباد۔‘‘

’’1000 ایکڑ سے زیادہ میں پھیلے یہ پی ایم متر پارک مقامی معیشت کو رفتار دینے کے ساتھ ہی روزگار کے متعدد نئے مواقع لانے والے ہیں۔ ملک کے ٹیکسٹائل سیکٹر کو بھی ان سے نئی مضبوطی ملنے والی ہے۔‘‘

 

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Operation Sagar Bandhu: India provides assistance to restore road connectivity in cyclone-hit Sri Lanka

Media Coverage

Operation Sagar Bandhu: India provides assistance to restore road connectivity in cyclone-hit Sri Lanka
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،5 دسمبر 2025
December 05, 2025

Unbreakable Bonds, Unstoppable Growth: PM Modi's Diplomacy Delivers Jobs, Rails, and Russian Billions