Share
 
Comments
‘‘کشی نگر بین الاقوامی ہوائی اڈہ دنیا بھر میں بدھ سماج کی عقیدت کو ایک خراج ہے’’
‘‘بہتر کنیکٹویٹی اور عقیدت مندو ں کے لئے سہولتوں کے قیام کے ذریعہ بھگوان بدھ سے وابستہ مقامات کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے’’
‘‘ اڑان اسکیم کے تحت 900 سے زیادہ نئے روٹس کی منظوری دی گئی ہے، 350 روٹس پہلے سے کام کر رہے ہیں،ان میں سے 50 سے زیادہ نئے ہوائی اڈے یا وہ ہوائی اڈے جو پہلے خدمات انجام نہیں دے رہے تھےاب پوری طرح سے کام کر رہے ہیں ’’
‘‘اتر پردیش میں کشی نگر ہوائی اڈے سے پہلے 8 ہوائی اڈے پہلے ہی سے کام کر رہے ہیں۔ لکھنؤ، وارانسی اور کشی نگر کے بعد جیور بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کام جاری ہے۔ اس کے علاوہ ایودھیا، علی گڑھ، اعظم گڑھ، چترکوٹ، مراد آباد اور شراوستی میں ہوائی اڈے کے پروجیکٹس جاری ہیں’’
"ایئر انڈیا سے متعلق فیصلے سے بھارت کے ہوا بازی سیکٹر کو نئی توانائی ملے گی"
"حال ہی میں شروع کی گئی ڈرون پالیسی زراعت سے لے کر صحت تک اور قدرتی آفات کے بندو بست سے لے کر دفاع تک کے مختلف شعبوں میں زندگی بدلنے والی تبدیلی لانے والی ہے"

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کشی نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح کیا۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان دنیا بھر میں بدھ مت سماج کے عقیدے کا مرکز ہے۔ انہوں نے کشی نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر  شروع  کی گئی  آج کی سہولتوں کو  ان کی عقیدت اور  عبودیت  کے لئے بہترین  خراج قرار دیا  ۔  وزیر اعظم نے کہا کہ یہ خطہ بھگوان بدھ کو عرفان حاصل ہونے  سے لے کر مہاپری نروان تک کے پورے سفر کا گواہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج یہ اہم خطہ پوری  دنیا سے براہ راست جڑ رہا ہے۔

وزیر اعظم نے بہتر کنیکٹویٹی اور عقیدت مندوں کے لئے سہولتوں کے قیام  کے ذریعہ بھگوان بدھ سے وابستہ مقامات کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے پر  روشنی ڈالی۔  وزیر اعظم نےکشی نگر  ہوائی اڈے پر  اترنے  والی  سری لنکا کی فلائٹ  اور وفد کو خوش آمدید کہا۔ آج مہارشی والمیکی کو ان کی جینتی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ملک سب کا ساتھ اور سب کا پریاس کی مدد سے سب کا وکاس کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘کشی نگر کی ترقی یوپی سرکار  اور مرکزی حکومت کی اہم ترجیحات میں سے ایک ہے۔’’

وزیر اعظم نے کہا کہ سیاحت کو اس کی  اپنی تمام شکلوں میں چاہے یہ  عقیدے کے لیے ہو یا تفریح ​​کے لیے ریل، سڑک، ہوائی راستے، آبی گزرگاہوں، ہوٹلوں، اسپتالوں، انٹرنیٹ کنیکٹوٹی، حفظان صحت، سیوریج ٹریٹمنٹ اور آلودگی سے پاک  صاف ستھرے   ماحولیات  کو یقینی بنانے والی قابل تجدید توانائی پر مشتمل  جدید بنیادی ڈھانچے  کی ضرورت ہوتی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ  "یہ سب ایک دوسرے سے باہمی طور پر  جڑے ہوئے ہیں اور ان سب پر بیک وقت کام کرنا ضروری ہے۔ آج کی 21 ویں صدی کا ہندوستان اسی نقطہ نظر سے آگے بڑھ رہا ہے۔’’

وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ اڑان  اسکیم کے تحت پچھلے کچھ سالوں میں 900 سے زائد نئے روٹس کی منظوری دی گئی ہے جن میں سے 350 سے زائد روٹس پر فضائی خدمات پہلے ہی شروع ہو چکی ہیں ۔ 50  سے زائد نئے ہوائی اڈے یا وہ ہوائی اڈے  جو پہلے خدمات انجام نہیں دے رہے تھے  اب کام کرنے والے  بنائے جا  چکے ہیں۔

وزیر اعظم نے اتر پردیش میں ہوا بازی کے سیکٹر سے متعلق ترقی پر روشنی ڈالی۔ ریاست میں فضائی کنیکٹویٹی  مسلسل بہتر ہو رہی ہے۔ اتر پردیش میں کشی نگر ہوائی اڈے سے پہلے  8 ہوائی اڈے پہلے ہی  سے کام کر رہے ہیں۔ لکھنؤ، وارانسی اور کشی نگر کے بعد جیور بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کام جاری ہے۔ اس کے علاوہ ایودھیا، علی گڑھ، اعظم گڑھ، چترکوٹ، مراد آباد اور شراوستی میں ہوائی اڈے کے پروجیکٹس جاری ہیں۔

ایئر انڈیا سے متعلق  حالیہ فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ  اس اقدام سے ملک کے ہوا بازی سیکٹر  کو پیشہ ورانہ طور پر چلانے،  نیز سہولتوں  اور سیفٹی کو ترجیح دینے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا  کہ ‘‘اس اقدام سے  بھارت  کے ہوا بازی کے شعبے کو نئی توانائی ملے گی ۔  اسی طرح کی ایک اور  بڑی اصلاح شہری استعمال کے لیے دفاعی فضائی حدود کھولنے سے متعلق ہے۔’’ یہ اقدام مختلف فضائی راستوں پر فاصلے کو کم کرے گا۔ وزیراعظم نے یہ بھی بتایا کہ حال ہی میں شروع کی گئی ڈرون پالیسی زراعت سے لے کر صحت، قدرتی آفات  کے بندو بست   سے لے کر دفاع تک کے مختلف  شعبوں میں زندگی کو  بدل دینے  والی تبدیلی لانے والی ہے۔

 

وزیر اعظم نے کہا کہ حال ہی میں شروع کیا گیا پی ایم گتی شکتی - نیشنل ماسٹر پلان نہ صرف گورننس کو بہتر بنائے گا بلکہ نقل و حمل کے تمام طریقے جیسے سڑک، ریل، ہوائی جہاز وغیرہ  کو باہم تعاون فراہم کر نے اور ایک دوسرے کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کو بھی  یقینی بنائے گا ۔

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
لال قلعہ کی فصیل سے، 76ویں یوم آزادی کے موقع پر، وزیراعظم کے خطاب کا متن

Popular Speeches

لال قلعہ کی فصیل سے، 76ویں یوم آزادی کے موقع پر، وزیراعظم کے خطاب کا متن
A sweet export story: How India’s sugar shipments to the world are surging

Media Coverage

A sweet export story: How India’s sugar shipments to the world are surging
...

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،20 مارچ 2023
March 20, 2023
Share
 
Comments

The Modi Government’s Push to Transform India into a Global Textile Giant with PM MITRA

Appreciation For Good Governance and Exponential Growth Across Diverse Sectors with PM Modi’s Leadership