‘‘ پچھلے سال ہندوستان میں پہلی بار ،اے ٹی ایم سے نقد پیسے نکالنے کے مقابلے موبائل سے زیادہ ادائیگیاں کی گئیں ’’
‘‘ڈیجیٹل انڈیا کے تحت تبدیلی لانےسے متعلق کی گئی پہل نے اختراعی فن ٹیک جیسے حل کے لئے دروازے کھولے ہیں جن کا اطلاق گورننس میں کیا جائے گا ’’
‘‘ اب ان فن ٹیک پہل کو فن ٹیک انقلاب میں تبدیل کرنے کا وقت آگیا ہے۔ ایک ایسا انقلاب جو ملک کے ہر ایک شہری کو مالی طور پر بااختیار بنانے کے مقصد کو حاصل کرنے میں مدد کرے گا’’
‘‘اعتماد کا مطلب یہ ہے کہ آپ اس بات کو یقینی بنائیں کہ عوام کے مفادات محفوظ ہیں ۔ فن ٹیک انوویشن، مالیاتی ٹکنالوجی کی سکیورٹی سے متعلق اختراع کے بغیر نامکمل رہے گا’’
‘‘ہمارا ڈیجیٹل پبلک انفرااسٹرکچر پوری دنیا کے شہریوں کی زندگی کو بہتر کرسکتا ہے’’
‘‘گفٹ سٹی محض ایک احاطہ ہی نہیں ہے بلکہ یہ ہندوستان کی ترجمانی کرتا ہے۔ یہ ہندوستان کے جمہوری اقدار ، ڈیمانڈ، آبادی اور تکثیریت کو پیش کرتا ہے’’
‘‘ یہ خیالات ، اختراعات اور سرمایہ کاری کے تئیں ہندوستان کے کھلےپن کی ترجمانی کرتا ہے’’

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ مالیاتی ٹکنالوجی کے قائدانہ فورم ، ‘ ان فنیٹی فورم  ’کا افتتاح کیا ۔

مجمع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کرنسی کی تاریخ میں زبردست ارتقا دیکھنے کو ملا ہے۔ وزیراعظم نے بتایا کہ پچھلے سال ہندوستان میں پہلی بار ، اے ٹی ایم سے نقد پیسے نکالنے کے مقابلے موبائل سے زیادہ ادائیگیاں کی گئیں۔مکمل طور پر ڈیجیٹل بینک جن کا کوئی فزیکل برانچ آفس نہیں ہے، پہلے ہی ایک حقیقت بن چکے ہیں اور ان میں سے کچھ بینک ایک دہائی سے بھی کم عرصہ میں عوامی مقام بنے ہیں۔ انہوں نے کہا ،‘‘ جس طرح انسانوں کا ارتقا ہوا ہے اسی طرح سے ہماری لین دین کی شکلوں کا بھی ارتقا ہوا ہے۔ بارٹر سسٹم (ایک سامان کے بدلے دوسرے سامان کا لین دین) سے لے کر دھات تک ، سکوں سے لے کر نوٹ تک ، چیک سے لے کر کارڈ تک ،آج ہم یہاں پہنچے ہیں۔’’

وزیراعظم جناب مودی نے کہا کہ ہندوستان نے دنیا کو یہ ثابت کردیا ہے کہ ٹکنالوجی یا اس سے متعلق اختراعات کو اپنانے کے معاملے میں ہم کسی سے کم نہیں ہیں۔ڈیجیٹل انڈیا کے تحت تبدیلی لانےسے متعلق کی گئی پہل نے اختراعی فن ٹیک  جیسے حل کے لئے دروازے کھولے ہیں جن کا اطلاق  گورننس  میں کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ  اب ان فن ٹیک پہل کو فن ٹیک انقلاب میں تبدیل کرنے کا وقت آگیا ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ،‘‘ایک ایسا انقلاب جو ملک کے ہر ایک شہری کو مالی طور پر بااختیار بنانے کے مقصد کو حاصل کرنے میں مدد کرے گا۔’’

اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہ کیسے ٹکنالوجی نے  مالیاتی شمولیت کو یقینی بنایا ہے، وزیراعظم مودی نے کہا کہ 2014 میں صرف 50 فیصد ہندوستانیوں کے پاس بینک اکاؤنٹ تھے، لیکن گزشتہ سات سال کے دوران ہندوستان نے 430 ملین جن دھن کھاتے کھول کر اسے ہر ایک تک پہنچایا ہے۔اس سلسلے میں انہوں نے کئی مثالیں پیش کیں جیسے کہ  690 ملین‘ روپے’  کارڈس سے پچھلے سال 1.3 بلین کی لین دین ہوئی؛ صرف پچھلے ایک مہینے میں یو پی آئی پراسیسنگ سے تقریباً 4.2 بلین کی لین دین کی گئی؛ ہر مہینے جی ایس ٹی پورٹل پر تقریباً 300 ملین انوائسز اپ لوڈ کئے جاتے ہیں؛ وبائی مرض کے باوجود روزانہ 1.5 بلین ریلوے ٹکٹ بک کئے جاتے ہیں؛ پچھلے سال فاسٹ ٹیگ کے ذریعہ 1.3 بلین کی لین دین ہوئی؛ پی ایم سوانیدھی  نے ملک بھر کے چھوٹے کاروباریوں کو پیسے لینے کے لئے رسائی فراہم کی؛  ‘ای- روپی’ نے لیکج کے بغیر مخصوص خدمات کی باہدف ڈیلیوری کو ممکن بنایا۔

وزیراعظم نے کہا کہ مالیاتی شمولیت فن ٹیک انقلاب کی محرک ہے۔ اس کی مزید وضاحت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مالیاتی ٹکنالوجی چار ستنوں پر قائم ہے: آمدنی ، سرمایہ کاری ، بیمہ اور ادارہ جاتی کریڈٹ  ۔ وزیراعظم نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ، ‘‘ جب آمدنی بڑھتی ہے تو سرمایہ کاری ممکن ہوجاتی ہے۔ بیمہ کی کوریج بڑے پیمانے پر خطرات مول لینے  اور سرمایہ کاری کرنے  کی صلاحیت کو بڑھاتی ہے۔ ادارہ جاتی کریڈٹ اپنے دائرے کو بڑھانے کے لئے وسائل فراہم کرتا ہے ۔ اور ہم نے ان چاروں ستنوں پر کام کیا ہے۔ یہ تمام عوامل جب یکجا ہوتے ہیں تو اچانک آپ کے پاس مالیاتی شعبے میں شرکت کرنے کے لئے کافی لوگ جمع ہوجاتےہیں۔ ’’

وزیراعظم نے  عوام کے درمیان ان اختراعات کی وسیع پیمانے پر قبولیت کی روشنی میں مالیاتی ٹکنالوجی میں اعتماد کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ عام ہندوستانیوں نے  ڈیجیٹل ادائیگی اور اس قسم کی دیگر ٹکنالوجی کو اپناکر ہمارے فن ٹیک ایکوسسٹم پر بے انتہا اعتماد دکھایاہے۔ اعتماد کا مطلب یہ ہے کہ آپ اس بات کو یقینی بنائیں کہ عوام کے مفادات محفوظ ہیں ۔ فن ٹیک انوویشن،  مالیاتی ٹکنالوجی کی سکیورٹی سے متعلق اختراع کے بغیر نامکمل رہے گا۔

وزیراعظم نے مالیاتی ٹکنالوجی کے شعبے میں ہندوستان کے تجربے کی بڑے پیمانے پر قبولیت کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے ساتھ اپنے تجربات اور مہارت شیئر کرنا اور ان سے سیکھنا ہندوستان کی عادت رہی ہے۔ وزیراعظم جناب مودی نے پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘ ہمارا ڈیجیٹل پبلک انفرااسٹرکچر پوری دنیا کے شہریوں کی زندگی کو بہتر کرسکتا ہے۔’’

وزیراعظم نے کہا کہ گفٹ سٹی محض ایک احاطہ ہی نہیں ہے بلکہ یہ ہندوستان کی ترجمانی کرتا ہے۔ یہ ہندوستان کے جمہوری اقدار ، ڈیمانڈ، آبادی اور تکثیریت کو پیش کرتا ہے۔ یہ خیالات ، اختراعات اور سرمایہ کاری کے تئیں ہندوستان کے کھلےپن کی ترجمانی کرتا ہے۔گفٹ سٹی عالمی مالیاتی ٹکنالوجی کی دنیا کا دروازہ ہے۔

وزیراعظم نے اپنی بات ختم کرتے ہوئے کہا کہ  ‘‘مالیات ، معیشت کو زندگی عطا کرنے والا خون ہےاور ٹکنالوجی اسے پہنچانے والی شریان۔ انتیودیہ کو حاصل کرنے کے لئے دونوں یکساں طور پر اہم ہیں۔’’

یہ پروگرام حکومت ہند کی سرپرستی میں گفٹ سٹی اور بلوم برگ کے اشتراک سے  انٹرنیشنل فائنانشیئل سروسز سنٹرز اتھارٹی (آئی ایف ایس سی اے) کے ذریعہ 03 اور 04 دسمبر 2021 کو  منعقد کیا جارہا ہے۔ اس فورم کے پہلے ایڈیشن میں انڈونیشیا ، جنوبی افریقہ اور برطانیہ پارٹنر ممالک ہیں۔

ان فنیٹی فورم  پالیسی ، بزنس اور ٹکنالوجی کے شعبے میں دنیا کے سرکردہ ذہنوں کو باہم متحد کرے گا جہاں اس بات پر مباحثے ہوں گے کہ  فن ٹیک انڈسٹری کے ذریعہ ٹکنالوجی اور اختراعات کا استعمال شمولیتی ترقی اور بڑے پیمانے پر انسانیت کی خدمت کرنے میں کیسے کیا جائے۔

اس فورم میں 70 سے زیادہ ممالک نے شرکت کی۔

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Bank credit, deposit growth at 16.08% in FY26, fastest since FY24

Media Coverage

Bank credit, deposit growth at 16.08% in FY26, fastest since FY24
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister shares Sanskrit Subhashitam, highlights commitment to women empowerment
April 16, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi said that with the special session of Parliament commencing today, the country is set to take a historic step towards women empowerment. He noted that respect for mothers and sisters is respect for the nation, and with this spirit, the country is moving forward with firm resolve in this direction.

The Prime Minister shared a Sanskrit Shubhashitam-

“व्युच्छन्ती हि रश्मिभिर्विश्वमाभासि रोचनम्।
ता त्वामुषर्वसूयवो गीर्भिः कण्वा अहूषत॥”

The Sanskrit Shubhashitam conveys that a woman, with the light of her knowledge, dispels the darkness of ignorance and illuminates the entire world. Therefore, those who aspire for prosperity and noble virtues always honor and respect women.

The Prime Minister wrote on X;

“आज से शुरू हो रही संसद की विशेष बैठक में हमारा देश नारी सशक्तिकरण के लिए ऐतिहासिक कदम उठाने जा रहा है। हमारी माताओं-बहनों का सम्मान राष्ट्र का सम्मान है और यही भावना लेकर हम इस दिशा में दृढ़ता से आगे बढ़ रहे हैं।

व्युच्छन्ती हि रश्मिभिर्विश्वमाभासि रोचनम्।

ता त्वामुषर्वसूयवो गीर्भिः कण्वा अहूषत॥”