بھارت کے حفظان صحت کے شعبے میں جو عالمی اعتماد حاصل کیا ہے اس کی وجہ سے بھارت کو دنیا نے حالیہ دنوں میں دوا سازی کی دنیا کہا جا رہا ہے
’’ہم پورے بنی نوع انسان کی خوشحالی میں یقین رکھتے ہیں اور ہم نے اس جذبے کا اظہار کووڈ – 19 عالمی وبا کے دوران پوری دنیا کے سامنے کیا ہے‘‘
بھارت کے پاس بڑی تعداد میں ایسے سائنسداں اور ٹکنالوجی کے ماہرین ہیں جن میں صنعت کو اور زیادہ اونچائیوں پر لے جانے کی صلاحیت ہے؛ نئے موقعوں کی تلاش اور میک اِن انڈیا کے لیے اس طاقت کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے
ہمیں ویکسین اور دواؤں کے لیے کلیدی اجزاء کی گھریلو مینوفیکچرنگ میں اضافہ کرنے کے بارے میں سوچنا چاہیے۔ یہ ایک ایسا محاذ ہے جسے بھارت کو فتح کرنے کی ضرورت ہے۔
میں آپ سب کو بھارت میں نت نئے خیالات پیش کرنے ، بھارت میں اختراع کرنے ، بھارت میں مصنوعات سازی اور دنیا کے لیے مصنوعات سازی کی دعوت دیتا ہوں

نئی دہلی،18 نومبر، 2021/وزیراعظم جناب نریندر مودی نے دوا سازی کے شعبے کی پہلی عالمی اختراع سمٹ کا افتتاح کیا۔ مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈاویا اس موقعے پر موجود تھے۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ عالمی وبا کی وجہ سے دوا سازی کا شعبہ خاص توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔  خواہ وہ طرز زندگی ہو یا دوائیں،  دواؤں سے متعلق ٹکنالوجی ہو یا ویکسین ، حفظاں صحت کے ہر پہلو کو پچھلے دو سال میں عالمی توجہ حاصل ہوئی ہے۔ اس ضمن میں وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کی  دوا سازی کی صنعت میں  چیلنج کو قبول کرنے تک کی صلاحیت پیدا ہوئی ہے۔  جناب مودی نے کہا  ’’بھارت کے حفظان صحت کے شعبے کو  جو عالمی اعتماد حاصل ہوا ہے اس کی وجہ سے حالیہ دنوں میں بھارت کو دوا سازی کی دنیا کہا جا رہا ہے۔ ‘‘

وزیر اعظم نے وضاحت کی ’’تندرستی کی ہماری تاریخ محض جسمانی حدوں تک محدود نہیں ہے ۔ ہم پورے بنی نوع انسان کی خوشحالی میں یقین رکھتے ہیں۔ اور ہم نے اس جذبے کا اظہار کووڈ – 19 عالمی وبا کے دوران پوری دنیا کے سامنے کیا ہے۔ ‘‘وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی وبا کے دوران ’’ہم نے زندگی بچانے والی دوائیں اور طبی سامان عالمی وبا کے ابتدائی مرحلے میں 150 سے زیادہ ملکوں کو برآمد کیا ۔  ہم نے اس سال تقریباً 100 ملکوں کو 65 ملین سے زیادہ کووڈ ویکسین برآمد بھی کی ہیں۔‘‘

وزیراعظم نے اختراع کے لیے ایک نظام تیار کرنے کا خاکہ پیش کیا جس سے بھارت دوا کی دریافت کرنے اور اختراعی طبی آلات ایجاد کرنے میں ایک رہنما ملک بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سبھی متعلقہ فریقوں کے ساتھ بڑے پیمانے پر صلاح مشورے پر مبنی پالیسی تیار کی جا رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے پاس ایسے سائنسداں اور ٹکنالوجی کے ماہرین موجود ہیں جن میں صنعت کو اور زیادہ اونچائیوں پر لے جانے کی صلاحیت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ’’اس طاقت کو بھارت نے  موقعے تلاش کرنے اور مصنوعات سازی کو فروغ دینے نئے موقعوں کی تلاش اور میک اِن انڈیا کے لیے اس طاقت کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔‘‘

وزیراعظم نے دیسی صلاحیتوں کو فروغ دینے پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے زور دے کر کہا  ’’آج جب بھارت کے 1.3 ارب لوگوں نے بھارت کو خود کفیل بنانے کی ذمہ داری لے لی ہے ہمیں ویکسین اور دواؤں کے لیے کلیدی اجزاء کی گھریلو مینوفیکچرنگ میں اضافہ کرنے کے بارے میں سوچنا چاہیے۔ یہ ایک ایسا محاذ ہے جسے  بھارت کو فتح کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘

وزیراعظم نے متعلقہ فریقوں کو  بھارت میں نت نئے خیالات پیش کرنے ، بھارت میں اختراع کرنے ، بھارت میں مصنوعات سازی اور دنیا کے لیے مصنوعات سازی کی دعوت دی ۔ اپنی ذاتی طاقت کو پہچانئے اور دنیا کو خدمات فراہم کیجیے۔

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Synergy of steel & software: How Indian Railways got on the digital track

Media Coverage

Synergy of steel & software: How Indian Railways got on the digital track
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi highlights youth-led development and India's thriving innovation ecosystem
June 13, 2026
PM emphasizes the remarkable contributions of Yuva Shakti across diverse sectors and their growing impact on the global stage

Prime Minister Shri Narendra Modi today stated that the Government is strongly working towards youth-led development. He noted that one of the defining features of the last 12 years has been the confidence with which India’s youth have pursued their aspirations.

Shri Modi highlighted that through initiatives such as Startup India, Digital India, Skill India, and Atal Innovation Mission, an ecosystem has emerged that encourages innovation, entrepreneurship, and enterprise. The Prime Minister pointed out that today, India is among the world’s leading StartUp destinations and many of these success stories are being scripted by our Yuva Shakti, and that too from smaller towns and villages.

The Prime Minister observed that India’s youth are making their mark across various sectors, from science and technology to manufacturing, space, semiconductors, and drones. He expressed that it is heartening to see young Indians contributing to areas that will shape the future of the nation and the world.
Shri Modi emphasized that our youth have also brought immense glory to the nation in the field of sports, consistently enhancing national pride in numerous international competitions. He further stated that a stronger sporting ecosystem, better infrastructure, and greater support for athletes are creating new opportunities for young talent and encouraging them to pursue sports.

In a series of posts on X, the Prime Minister shared:

"The NDA Government is one that is strongly working towards youth-led development. One of the defining features of the last 12 years has been the confidence with which India’s youth have pursued their aspirations.

Through initiatives such as Startup India, Digital India, Skill India and Atal Innovation Mission, an ecosystem has emerged that encourages innovation, entrepreneurship and enterprise.

Today, India is among the world’s leading StartUp destinations and many of these success stories are being scripted by our Yuva Shakti and that too from smaller towns and villages.

#12YearsOfYuvaShakti”

“India’s youth are making their mark across various sectors, from science and technology to manufacturing, space, semiconductors and drones. It is heartening to see young Indians contributing to areas that will shape the future of our nation and the world.

Our youth have also brought immense glory to the nation in the field of sports. In numerous international competitions, young Indian athletes have consistently enhanced national pride.
At the same time, a stronger sporting ecosystem, better infrastructure and greater support for athletes are creating new opportunities for young talent and encouraging them to pursue sports.

#12YearsOfYuvaShakti"