وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے امریکہ کے نائب صدر عزت مآب جے ڈی وینس کے ساتھ خاتون دوئم محترمہ اوشا وینس ، ان کے بچوں اور امریکی انتظامیہ کے سینئر اراکین سے ملاقات کی ۔

وزیر اعظم نے فروری میں اپنے واشنگٹن ڈی سی کے دورے اور صدر ٹرمپ کے ساتھ اپنی نتیجہ خیز بات چیت کو پرجوش طریقے سے یاد کیا ، جس نے میک امریکہ گریٹ اگین (ایم اے جی اے) اور وکست بھارت 2047 کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان قریبی تعاون کے لیے روڈ میپ تیار کیا ۔

وزیر اعظم اور نائب صدر وینس نے دو طرفہ تعاون کے مختلف شعبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا اور اسے مثبت قرار دیا ۔
انہوں نے باہمی فائدہ مند ہندوستان – امریکہ کے مابین دو طرفہ تجارتی معاہدہ کے لئے مذاکرات میں نمایاں پیش رفت کا خیرمقدم کیا ، جو دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود پر مرکوزہے ۔اسی طرح ، انہوں نے توانائی ، دفاع ، اسٹریٹجک ٹیکنالوجیز اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے مسلسل کوششوں کا ذکر کیا ۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے مختلف علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا اور آگے بڑھنے کے لیے بات چیت اور سفارت کاری پر زور دیا ۔

وزیر اعظم نے نائب صدر ، خاتون دوم اور ان کے بچوں کو ہندوستان میں خوشگوار اور نتیجہ خیز قیام کے لیے نیک خواہشات پیش کیں ۔

وزیر اعظم نے صدر ٹرمپ کو گرمجوشی سے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ وہ اس سال کے آخر میں ان کے بھارت کے دورے کے منتظر ہیں ۔

Pleased to welcome US @VP @JDVance and his family in New Delhi. We reviewed the fast-paced progress following my visit to the US and meeting with President Trump. We are committed to mutually beneficial cooperation, including in trade, technology, defence, energy and… pic.twitter.com/LRNmodIZLB
— Narendra Modi (@narendramodi) April 21, 2025


