میں اس گرمجوشانہ عمل سے ازحد متاثر ہوں اور بھوٹان کے بادشاہ محترم کا شکریہ ادا کرتا ہوں: وزیر اعظم

بھوٹان کے بادشاہ جہاں پناہ نریش جگمے کھیسر نامگیال وانگ چک نے ملک کے نیشنل ڈے  کےموقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو ملک کے اعلیٰ ترین شہری ایوارڈ ’آرڈر آف دی ڈرک گیالپو‘ سے نوازا ہے۔ جناب مودی نے اس گرمجوشانہ عمل کے لیے بھوٹان کے بادشاہ محترم کے تئیں اظہار تشکر کیا۔

بھوٹان کے وزیر اعظم کے ذریعہ کیےگئے ٹوئیٹ کے جواب میں ٹوئیٹس کے ایک سلسلے تحت وزیر اعظم نے کہا؛

’’شکریہ ، لیون چین @ پی ایم بھوٹان! میں اس گرمجوشانہ عمل سے ازحد متاثر ہوں اور بھوٹان کے بادشاہ محترم کے تئیں اظہار تشکر کرتا ہوں۔

مجھے بھوٹان کے اپنے بھائی۔بہنوں سے ڈھیر ساری محبت حاصل ہوئی ہے ، اور میں بھوٹان کے نیشنل ڈے کے مبارک موقع پر ان سبھی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

میں بھوٹان کی ہمہ گیر ترقی کے منفرد ماڈل اور عمیق روحانی طرز حیات کے لیے اس کی ستائش کرتا ہوں۔ یکے بعد دیگرے ڈرک گیالپوز- محترم بادشاہوں نے  اس ملک کو ایک مخصوص شناخت دی ہے اور ہمسائے سے دوستی کے اُس خصوصی رشتے کو پروان چڑھایا ہے جو ہمارے ممالک آپس میں ساجھا کرتے ہیں۔

بھارت بھوٹان کو اپنے ایک سب سے قریبی دوست اور ہمسائے کے طور پر ہمیشہ عزیز رکھے گا اور ہر ممکنہ طریقے سے بھوٹان کے ترقی کے سفر میں تعاون دینا جاری رکھے گا۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India’s AI moment: Sarvam turns unicorn at $1.5 billion valuation

Media Coverage

India’s AI moment: Sarvam turns unicorn at $1.5 billion valuation
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،16 جون 2026
June 16, 2026

Viksit Bharat in Action: 12 Years of Roads, AI Unicorns, Export Booms & Unmatched Global Camaraderie"