وزیراعظم جناب نریندر مودی نے امریکہ کے اپنے دورے کے دوران امریکہ کی نائب صدر عزت مآب کملا ہیرس سے 23 ستمبر 2021 کو واشنگٹن میں ملاقات کی۔

 انہوں نے اپنی  اولین بالمشافہ ملاقات پر خوشی کااظہار کیا۔  انہوں نے اس سے پہلے جون 2021 میں ٹیلی فون پر ہوئی  اپنی گفتگو کو گرمجوشی سے یاد کیا۔ دونوں رہنماؤں نے افغانستان سمیت حالیہ عالمی حالات و واقعات پر تبادلہ خیال کیا اورایک آزاد، کھلے اور مبنی بر شمولیت بھارت- بحر الکاہل خطے کے تئیں عہد بندی کی توثیق کی۔

دونوں لیڈروں نے اپنے اپنے متعلقہ ملکوں میں کووڈ۔19 عالمی وبا سے متعلق صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ان میں ٹیکہ کاری سے متعلق کوششوں میں تیزی لاکر اور اہم اور ضروری دواؤں، اور حفظان صحت سے متعلق  آلات اور ضروری ساز و سامان کی سپلائی کو یقینی بناکر اس عالمی  وبا پر قابو پانے کی غرص سے کی جارہی کوششیں شامل ہیں۔

دونوں فریقوں نے  آب و ہوا میں تبدیلی کے مسئلے پر تعاون پر مبنی اقدامات کی اہمیت کا اعتراف کیا۔ وزیراعظم نے قابل تجدید توانائی میں اضافہ کرنے کی غرض سے بھارت کی جانب سے کئے گئے اقدامات اور حال ہی میں شروع کئے گئے نیشنل ہائیڈروجن مشن کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے ماحولیات کی پائیداری کو فروغ دینے کی غرض سے طرز زندگی میں تبدیلی لانے کی اہمیت پربھی زور دیا۔

 دونوں لیڈروں نے خلا کے شعبے میں تعاون، اطلااعاتی ٹکنولوجی، خصوصی طور پر ابھرنے والی اوراہم کلیدی ٹکنولوجیز کے ساتھ ساتھ حفظان صحت کے شعبے میں تعاون سمیت مستقبل میں کئے جانے والے اشتراک کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔

 دونوں قائدین نے اس بات کا اعتراف کیا کہ عوام سے عوام کے مابین فعال روابط ،باہمی طور پر مفید تعلیمی روابط کی بنیاد ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ اس کے ذریعہ ہمارے دونوں ممالک کے مابین علمی پہلوؤں، اور علم کے مختلف شعبوں کا تبادلہ ، اختراع اور اس کے تبادلوں کا راستہ بھی ہموار ہوگا۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے نائب صدر محترمہ کملا ہیرس اور دوسری اہم شخصیت جناب ڈگلس ایم ہاف کو جلد ہی بھارت کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

 

 

 

 

 

 

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
لال قلعہ کی فصیل سے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم جناب نریندر مودی کے خطاب کا متن

Popular Speeches

لال قلعہ کی فصیل سے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم جناب نریندر مودی کے خطاب کا متن
First Train Trial On Chenab Rail Bridge Successful | Why This Is A Gamechanger For J&K

Media Coverage

First Train Trial On Chenab Rail Bridge Successful | Why This Is A Gamechanger For J&K
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Cabinet approves development of Lal Bahadur Shastri International Airport, Varanasi
June 19, 2024

The Union Cabinet chaired by Prime Minister Shri Narendra Modi today approved the proposal of Airports Authority of India (AAI) for development of Lal Bahadur Shastri International Airport, Varanasi including Construction of New Terminal Building, Apron Extension, Runway Extension, Parallel Taxi Track & Allied works.

The estimated financial outgo will be Rs. 2869.65 Crore for enhancing the passenger handling capacity of the airport to 9.9 million passengers per annum (MPPA) from the existing 3.9 MPPA. The New Terminal Building, which encompasses an area of 75,000 sqm is designed for a capacity of 6 MPPA and for handling 5000 Peak Hour Passengers (PHP). It is designed to offer a glimpse of the vast cultural heritage of the city.

The proposal includes extending the runway to dimensions 4075m x 45m and constructing a new Apron to park 20 aircraft. Varanasi airport will be developed as a green airport with the primary objective of ensuring environmental sustainability through energy optimization, waste recycling, carbon footprint reduction, solar energy utilization, and incorporation of natural daylighting, alongside other sustainable measures throughout the planning, development, and operational stages.