وزیر اعظم کی جمہوریہ فرانس کے صدر سے ملاقات

Published By : Admin | September 10, 2023 | 17:12 IST

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کے ساتھ دوپہر کے کھانے پر جناب ایمانوئل میکرون، صدر جمہوریہ فرانس کے ساتھ  ، 10 ستمبر 2023 کو، نئی دہلی میں جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر دو طرفہ میٹنگ کی۔ صدر میکرون کا دورہ ہندوستان جولائی 2023 میں وزیر اعظم کے پیرس کے دورے کے بعد 14 جولائی 2023 کو فرانس کے قومی دن کے موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر ہورہاہے، جو ہندوستان-فرانس اسٹریٹجک شراکت کی 25 ویں سالگرہ کی یاد میں ہے۔

صدر میکرون نے ہندوستان کی جی 20 صدارت کی کامیابی پر وزیر اعظم کو مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے اس سلسلے میں فرانس کی حمایت پر صدر میکرون کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور خاص طور پر ’ہورائزن 2047‘ روڈ میپ،  ہند بحرالکاہل  روڈمیپ اور وزیر اعظم کے حالیہ دورے کے دوران سامنے آنے والے دیگر نتائج کے تناظر میں  ان کاجائزہ لیا۔ انہوں نے دفاع کے شعبوں میں تعاون کے اہداف کے نفاذ صنعت اورا سٹارٹ اپ کے میدانوں میں  تعاون سمیت خلائی تعاون، جوہری توانائی بشمول ایس ایم آر اور اے ایم آر ٹیکنالوجیز، ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر، اہم ٹیکنالوجی، کنیکٹیویٹی، توانائی، موسمیاتی تبدیلی، تعلیم کے لیے شراکت داری۔ قومی عجائب گھر میں تعاون اور عوام سے عوام کے رابطے پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔

دونوں رہنماؤں نے اہم بین الاقوامی اور علاقائی پیش رفتوں پر تبادلہ خیال کیا، بشمول ہند-بحرالکاہل خطہ اور اصلاح شدہ کثیرالجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ہندوستان-مشرق وسطی-یورپ اقتصادی راہداری(آئی ایم ای سی) کے اعلان کا خیرمقدم کیا اور اس کے نفاذ کے لئے مل کر کام کرنے کا عہد کیا۔

صدر میکرون نے ہندوستان کے کامیاب چندریان 3 مشن پر وزیر اعظم کو مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں نے چھ دہائیوں پر محیط ہندوستان-فرانس خلائی تعاون کا ذکر کیا۔

 

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Join sports, playgrounds more important than PlayStation: PM to youth

Media Coverage

Join sports, playgrounds more important than PlayStation: PM to youth
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister pays tributes to Sree Narayana Guru on his birth anniversary
August 28, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, paid tributes to Sree Narayana Guru on his birth anniversary, today. Shri Modi described Sree Narayana Guru as a towering social reformer, spiritual leader and thinker who devoted his life to building a society rooted in dignity and compassion.

The Prime Minister posted on X:

Tributes to Sree Narayana Guru on his birth anniversary!

A towering social reformer, spiritual leader and thinker, he devoted his life to building a society rooted in dignity and compassion. His thoughts gave strength to countless people. Equally noteworthy was his focus on education and learning.