گڈ فرائیڈے کے مبارک موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج عیسیٰ مسیح کی عظیم قربانی کو یاد کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ دن ہماری زندگیوں میں مہربانی، ہمدردی اور سخاوت کو اپنانے کی یاد دہانی کراتا ہے۔
ایکس پرایک پوسٹ میں انہوں نے کہا:
"گڈ فرائیڈے پر، ہم عیسیٰ مسیح کی قربانی کو یاد کرتے ہیں۔ یہ دن ہمیں مہربانی، ہمدردی اور ہمیشہ بڑا دل رکھنے کی ترغیب دیتا ہے۔ خدا کرے کہ امن اور اتحاد کا جذبہ ہمیشہ غالب رہے۔"
On Good Friday, we remember the sacrifice of Jesus Christ. This day inspires us to cherish kindness, compassion and always be large hearted. May the spirit of peace and togetherness always prevail.
— Narendra Modi (@narendramodi) April 18, 2025