وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت کی جامع سرمایہ کاری اور مانگ پر مبنی پالیسیوں کے ذریعہ ہندوستان کی ریفارم ایکسپریس مسلسل رفتار پکڑکر رہی ہے ۔
وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کے خوشحال ہندوستان کے وژن کو بنیادی ڈھانچے ، مینوفیکچرنگ ، ڈیجیٹل عوامی سامان اور ’ایز آف ڈوئنگ بزنس‘کے فریم ورک میں تبدیلی لانے والے اقدامات کے ذریعہ پورا کیا جا رہا ہے ۔ یہ اصلاحات ہندوستان کی اقتصادی بنیادوں کو مستحکم کرنے ، عالمی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور تمام شہریوں کے لیے جامع ترقی کو یقینی بنانے کے لیےکی جا رہی ہیں ۔
جناب مودی نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا:
“ہندوستان کی اصلاحات کی ایکسپریس تیزی سے رفتار پکڑ رہی ہے، جواین ڈی اے حکومت کی جامع سرمایہ کاری کی حکمت عملی اور طلب پر مبنی پالیسیوں سے تقویت پاتی ہے۔
چاہے انفراسٹرکچر ہو یامینوفیکچرنگ کے لئے کئے جا رہے اقدامات ، ڈیجیٹل عوامی سہولیات ہوں یا ‘ایز آف ڈوئنگ بزنس’ہم ایک خوشحال ہندوستان کے اپنے خواب کو پورا کرنے کی سمت میں مسلسل کام کر رہے ہیں۔”
https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2212087®=3&lang=1
India’s Reform Express continues to gain momentum. This is powered by the NDA Government’s comprehensive investment push and demand-led policies.
— Narendra Modi (@narendramodi) January 7, 2026
Be it infrastructure, manufacturing incentives, digital public goods or ‘Ease of Doing Business’, we are working to realise our…


