وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اس بات کو اجاگر کیا کہ گزشتہ 12 برسوں کے دوران بھارت نے کئی تبدیلیوں کا مشادہدہ کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان تبدیلیوں کے مرکز میں غریبوں اور پسماندہ لوگوں کی فلاح و بہبود ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے ہمیشہ ’انتودیا‘سے ترغیب حاصل کی ہے اور ان کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ ترقی کے فوائد ان لوگوں تک پہنچیں جو دہائیوں سے پیچھے رہ گئے تھے۔

جناب مودی نے کہا کہ جن دھن کھاتوں اور فائدوں کی راست منتقلی سے لے کر سوچھ بھارت، پی ایم آواس یوجنا، جل جیون مشن، آیوشمان بھارت اور دیگر اقدامات تک، ہر اقدام کا مقصد یہ رہا ہے کہ لوگوں کووقار  حاصل ہواور مواقع میسر آئیں۔

وزیر اعظم  نریندر مودی نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ غریبوں کے لیے بہتر معیارِ زندگی کو یقینی بنانے میں ٹیکنالوجی نے ایک اہم رول ادا کیا ہے۔ جناب مودی نے اس بات کی نشاندہی کی کہ ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے امداد براہِ راست اور شفاف طریقے سے لوگوں تک پہنچ رہی ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ اس سے خرد برد  میں کمی آئی ہے، کارکردگی کو بہتر بنایا گیا ہے اورحکمرانی پر اعتماد مضبوط ہوا ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ اسی طرح غریب کلیان کو آگے بڑھانے کا یہ سفر انسانی بااختیاری اور 'وکست بھارت' کے خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنے کی ایک اجتماعی تحریک بن گیا ہے۔

وزیراعظم نے ایکس  پر  سلسلےوارپوسٹ شیئر کیں:

’گزشتہ 12 برسوں کے دوران، بھارت نے کئی تبدیلیوں کا مشاہدہ کیا ہے اور ان تبدیلیوں کے مرکز میں غریبوں اور پسماندہ لوگوں کی فلاح و بہبود مضمر ہے۔ ہم نے ہمیشہ ’انتودیا‘ سے ترغیب حاصل کی ہے اور ہماری  ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ ترقی کے فوائد ان لوگوں تک پہنچیں جو دہائیوں سے پیچھے رہ گئے تھے۔ جن دھن کھاتوں اور ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر سے لے کر سوچھ بھارت، پی ایم آواس یوجنا، جل جیون مشن، آیوشمان بھارت اور دیگر اقدامات تک، ہر اقدام کا مقصد محض یہ رہا ہے کہ لوگوں کو وقار حاصل ہو اور مواقع میسر آئیں۔

#12YearsOfGaribKalyan”

 

’یہ بات بھی باعثِ مسرت ہے کہ غریبوں کے لیے بہتر معیارِ زندگی کو یقینی بنانے میں ٹیکنالوجی نے اہم رول ادا کیا ہے۔ فائدوں کی راست منتقلی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے، امداد براہِ راست اور شفاف طریقے سے لوگوں تک پہنچ رہی ہے۔ اس سے خرد برد  میں کمی آئی ہے، کارکردگی بہتر ہوئی ہے اور حکمرانی پر اعتماد مضبوط ہوا ہے۔ اسی طرح غریب کلیان کو آگے بڑھانے کا یہ سفر انسانی بااختیاری اور ایک’وکست بھارت‘کے ہمارے خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنے کی جانب ایک اجتماعی تحریک بن گیا ہے۔

#12YearsOfGaribKalyan”

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India poised to be global hub for small satellites, in-orbit manufacturing

Media Coverage

India poised to be global hub for small satellites, in-orbit manufacturing
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister pays tribute to Dr. Bhupen Hazarika on his 100th birth anniversary
September 08, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, paid tribute to legendary Dr. Bhupen Hazarika on his 100th birth anniversary.

The Prime Minister said that Dr. Bhupen Hazarika’s voice carried the soul of Assam and the spirit of the Northeast to the entire nation. He noted that through his music, Dr. Hazarika beautifully gave expression to the thoughts and spirit of countless people and brought people closer.

Shri Modi warmly recalled attending the beginning of Dr. Hazarika’s birth centenary celebrations in Guwahati last year.

The Prime Minister said that Bhupen Da’s life and work will continue to inspire generations.

The Prime Minister wrote on X;

“On his 100th birth anniversary, remembering the legendary Dr. Bhupen Hazarika Ji.

His voice carried the soul of Assam and the spirit of the Northeast to the entire nation.

Through his music he beautifully gave expression to the thoughts and spirit of countless people. His songs brought people closer.

I warmly recall attending the start of his birth centenary celebrations in Guwahati last year. Bhupen Da’s life and work will continue to inspire generations.”