وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے کچھ ضلع کے دھورڈو گاؤں کو اقوام متحدہ کی عالمی سیاحتی تنظیم (یو این ڈبلیو ٹی او) کی طرف سے بہترین سیاحتی گاؤں کے طور پر نوازے جانے پر ستائش کی۔

دھورڈو کے روشن مستقبل کی خواہش کا اظہار  کرتے ہوئے، انہوں نے 2009 اور 2015 میں اس گاؤں کے  اپنے دورے کی چند تصاویر شیئر کیں۔

وزیر اعظم نے ایکس  پر پوسٹ کیا:

’’کچھ میں دھورڈو کو اس کے مالا مال ثقافتی ورثے اور قدرتی خوبصورتی کے لیے اعزاز سے نوازے جانے پر  مجھے بہت زیادہ خوشی ہوئی ہے۔ یہ اعزاز نہ صرف ہندوستانی سیاحت کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے بلکہ خاص طور پر کچھ کے لوگوں کی لگن کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

میری تمنا ہے کہ دھورڈو چمکتا رہے اور دنیا بھر سے آنے والوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا رہے!

میں 2009 اور 2015 میں اپنے دھورڈو کے دوروں کی کچھ یادیں شیئر کر رہا ہوں۔ میں آپ سب کو بھی دعوت دیتا ہوں کہ آپ اپنے پچھلے دوروں کی دھورڈو کی یادیں شیئر کریں۔ اس سے  اور زیادہ لوگوں کو  دھورڈو آنے کی ترغیب ملے گی۔ اور، #AmazingDhordo استعمال کرنا نہ بھولیں۔‘‘

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India's food services market to reach USD 150 billion by FY31, online share to rise to 18%: Report

Media Coverage

India's food services market to reach USD 150 billion by FY31, online share to rise to 18%: Report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،10 جولائی 2026
July 10, 2026

Building Viksit Bharat: PM Modi Accelerating India's Growth at Home and Across the World