وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ماتوا دھرم میلے کے تمام عقیدت مندوں اور شرکاء کو مبارکباد دی ہے۔ یہ خصوصی تقریب پورن برہما شری شری ہری چند ٹھاکر جی کے جینتی کے موقع پر منعقد کی جا رہی ہے۔جناب مودی نے کہا کہ’’میں انہیں انتہائی احترام کے ساتھ اپنا پرنام پیش کرتا ہوں۔ ان کے خیالات اور تعلیمات سے لوگوں کو طاقت ملتی ہے اور ان کے اندرامیدکی شمع روشن ہوتی ہے۔ انہوں نے وقار، مساوات اور عقیدت کے لیے ایک طاقتور تحریک کی  بنیادرکھی۔ انہوں نے نسلوں کو سچائی، ہم آہنگی اور اجتماعی ترقی کے راستے پر چلنے کی ترغیب دی۔‘‘

وزیر اعظم نے کہا کہ ماتوا ثقافت کی بھرپور اور متحرک روایات گہری روحانی طاقت اور مساوات کے لیے اٹوٹ عہد کی عکاسی کرتی ہیں۔ یہ ہمارے ملک کے سماجی تانے بانے کو نمایاں طور پر تقویت پہنچاتی ہے۔ جناب مودی نے کہا’’گزشتہ دہائی کے دوران ہماری حکومت ماتوا برادری کی فلاح و بہبود ، انہیں بااختیار بنانے اوران کی زندگی کو با وقار  بنانےکے لیے پوری طرح پرعزم رہی ہے۔‘‘

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’ماتوا دھرم میلے کے تمام عقیدت مندوں اور شرکاء کو میری دلی مبارکباد اور نیک خواہشات ۔

یہ خصوصی تقریب پورنا برہما شری شری ہری چند ٹھاکر جی کی جینتی  کے موقع پر منعقد کی  جارہی ہے ۔  میں انہیں انتہائی احترام کے ساتھ اپنا پرنام پیش کرتا ہوں ۔  ان کے خیالات اور تعلیمات سے لوگوں کو طاقت ملتی ہے اور ان کے اندر امید کی شمع روشن ہو تی ہے ۔  انہوں نے وقار ، مساوات اور عقیدت کے لیے ایک طاقتور تحریک کی بنیاد ڈالی ۔  انہوں نے نسلوں کوسچائی ، ہم آہنگی اور اجتماعی ترقی کے راستے پر چلنے کی ترغیب دی ۔’’

ماتوا ثقافت کی بھرپور اور متحرک روایات ایک گہری روحانی طاقت اور مساوات کے لیے اٹوٹ عزم کی عکاسی کرتی ہیں ۔  یہ ہمارےملک کے سماجی تانے بانے کو نمایاں طور پر تقویت پہنچاتی ہے ۔گزشتہ دہائی کے دوران ہماری حکومت ماتوا برادری کی فلاح و بہبود ، انہیں بااختیار بنانے اوران کی زندگی کو با وقار  بنانےکے لیے پوری طرح پرعزم رہی ہے۔‘‘

 

 

মতুয়া ধর্মমেলায় আগত সমস্ত ভক্ত এবং অংশগ্রহণকারীদের জানাই আমার আন্তরিক শুভেচ্ছা ও অভিনন্দন।

এই বিশেষ তিথিটি পূর্ণ ব্রহ্ম শ্রী শ্রী হরিচাঁদ ঠাকুরজির জয়ন্তীর সঙ্গে যুক্ত। আমি তাঁকে আমার সশ্রদ্ধ প্রণাম নিবেদন করছি। তাঁর আদর্শ এবং শিক্ষা আজও অগণিত মানুষকে শক্তি ও আশার আলো দিয়ে চলেছে এবং সম্মান, সাম্য ও ভক্তির এক শক্তিশালী আন্দোলনের জন্ম ঘটিয়েছে। তিনি প্রজন্ম থেকে প্রজন্মান্তরকে ন্যায়ের পথ, সম্প্রীতি এবং সমষ্টিগত উন্নয়নের পথে চলার অনুপ্রেরণা জুগিয়েছেন।

মতুয়া সংস্কৃতির এই সমৃদ্ধ এবং প্রাণবন্ত ঐতিহ্য এক গভীর আধ্যাত্মিক শক্তি এবং সাম্যের প্রতি অটুট অঙ্গীকারকে প্রতিফলিত করে। এটি আমাদের দেশের সামাজিক কাঠামোকে উল্লেখযোগ্যভাবে সমৃদ্ধ করেছে। গত এক দশকে, আমাদের সরকার মতুয়া সম্প্রদায়ের কল্যাণ, ক্ষমতায়ন এবং মর্যাদার প্রতি সম্পূর্ণ দায়বদ্ধ থেকে কাজ করে চলেছে।

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
In Photos: PM Narendra Modi Prays At Kashi Vishwanath, Holds Trishul-Damru

Media Coverage

In Photos: PM Narendra Modi Prays At Kashi Vishwanath, Holds Trishul-Damru
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
وزیراعظم نے سنسکرت سبھاشتم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جوش، ولولہ اور مثبت توانائی انسان کو کامیابی کی سمت لے جاتی ہے
April 30, 2026

 وزیر اعظم نریندر مودی نے اس بات کو  اجاگر کرتے ہوئے آج ایک سنسکرت سبھاشتم کو مشترک کیا جس میں کہا گیا ہے کہ جوش، ولولہ اور مثبت توانائی انسان کو اپنے کاموں میں مسلسل متحرک رہنے کی ترغیب دیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہی غیر متزلزل جوش و جذبہ اُن تمام کوششوں کو کامیابی کی منزل تک پہنچاتا ہے جنہیں انسان پایۂ تکمیل تک پہنچانے کا عزم کرتا ہے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ میں  تحریر کیا:

محنت کش اور توانائی سے بھرپور شہری ملک کی سب سے بڑی طاقت ہیں جن کی محنت ترقی کی نئی راہیں ہموار کرتی ہے۔ ان کی کوششوں کی بدولت  ملک کو خوشحالی، خود انحصاری اور ترقی کی بلندیوں تک پہنچنے میں مدد ملتی ہے۔

अनिर्वेदो हि सततं सर्वार्थेषु प्रवर्तकः।

करोति सफलं जन्तोः कर्म यच्च करोति सः॥

جوش، ولولہ اور مثبت توانائی انسان کو اپنے کاموں میں مسلسل سرگرم اور متحرک رہنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ یہی غیر متزلزل جوش و جذبہ اُن تمام کوششوں کو کامیابی کی منزل تک پہنچاتا ہے جنہیں انسان پورا کرنے کا عزم کرتا ہے۔