وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بی ایس ایف کے یوم تاسیس کے موقع پر ، اُس کے اہلکاروں کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ جناب مودی نے کہا کہ بی ایس ایف بھارت کے غیر متزلزل عزم اور انتہائی پیشہ ورانہ مہارت کی علامت ہے ۔ جناب مودی نے کہا کہ ‘‘ وہ انتہائی مشکل علاقوں میں خدمات انجام دیتے ہیں ۔ ان کی بہادری کے ساتھ ساتھ ان کا انسانی جذبہ بھی غیر معمولی ہے ۔ ’’
وزیر اعظم نے ‘ ایکس ’ پر پوسٹ کیا:
‘‘ بی ایس ایف کے یوم تاسیس پر ، میں اس کے تمام اہلکاروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ بی ایس ایف ، بھارت کے غیر متزلزل عزم اور انتہائی پیشہ ورانہ مہارت کی علامت ہے ۔ ان کا احساس ِ فرض مثالی ہے ۔ وہ انتہائی مشکل علاقوں میں خدمات انجام دیتے ہیں ۔ ان کی بہادری کے ساتھ ساتھ ، ان کا انسانی جذبہ بھی غیر معمولی ہے ۔ ہماری قوم کی خدمت اور حفاظت کے لیے فوج کو میری نیک خواہشات ۔ ’’
@BSF_India
On BSF Raising Day, my greetings to all their personnel. BSF symbolises India’s unwavering resolve and utmost professionalism. Their sense of duty is exemplary. They serve in some of the most challenging terrains. Alongside their valour, their humanitarian spirit is also… pic.twitter.com/X5Ni05KPqb
— Narendra Modi (@narendramodi) December 1, 2025


