وزیراعظم جناب نریندر مودی نے عالمی یوم ببر شیر کے موقع پر ببر شیروں کے تحفظ کے تئیں پرجوش لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔

اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ :

''ببر شیر ایک پرُجلال اور جری مخلوق ہے۔ بھارت کو ایشیا کے ببر شیروں کا گھر ہونے پر فخر ہے۔ عالمی یوم ببر شیر کے موقع پر میں ببر شیروں کے تحفظ کے تئیں پرجوش لوگوں کو اپنی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ جان کر آپ کو مسرت ہوگی کہ گذشتہ چند برسوں میں بھارت میں ببر شیروں کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

جب میں  گجرات کے وزیراعلی کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہا تھا تو مجھے گِرلائنس کے لیے  محفوظ و مامون مسکن کو یقینی بنانے کی سمت میں کام کرنے کا موقع ملا تھا۔ اس سلسلہ میں متعدد اقدامات کیے گئے تھے جن میں محفوظ مسکنوں کو یقینی بنانے اور سیاحت کو بھی تقویت دینے کے لیے مقامی برادریوں کو شریک کرنا اور دنیا میں اس مقصد  کے لیے اپنا ئے جانے والیے بہترین طور طریقوں کو اپنا نا شامل تھا۔''

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India's forex reserves hit all-time high of $729.33 billion after $12.42 billion jump

Media Coverage

India's forex reserves hit all-time high of $729.33 billion after $12.42 billion jump
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،28 اگست 2026
August 28, 2026

India’s Growth Story, Grounded: Inclusion, Exports, and Infrastructure Under One Vision of PM Modi