وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ریاست کے 25 ویں یوم تاسیس پر چھتیس گڑھ کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ چھتیس گڑھ ، جو فطرت اور ثقافت کے لیے وقف ریاست ہے ، ترقی کے نئے معیارات قائم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کبھی نکسل ازم سے متاثر ہونے والے بہت سے علاقے اب ترقی میں مقابلہ کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ چھتیس گڑھ کے باصلاحیت لوگوں کی محنت اور کاروباری اقدام وکست بھارت کے وژن کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کر یں گے ۔
ایک ایکس پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا ؛
’’چھتیس گڑھ کے میرے تمام بھائیوں اور بہنوں کو ریاست کے یوم تاسیس کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر بہت سی نیک خواہشات۔ فطرت اور ثقافت سے متمول یہ ریاست آج ترقی کے نئے معیارات قائم کرنے میں مصروف ہے۔ کبھی نکسل ازم سے متاثر بہت سے علاقے اب ترقی کے لیے مقابلہ کر رہے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ اپنے لوگوں کی لگن اور ہنر مندی کے ساتھ، ریاست ایک وکست بھارت کے وژن کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی‘‘۔
छत्तीसगढ़ के अपने सभी भाई-बहनों को राज्य के स्थापना दिवस की 25वीं वर्षगांठ की अनेकानेक शुभकामनाएं। प्रकृति और संस्कृति को समर्पित यह प्रदेश आज प्रगति के नित-नए मानदंड गढ़ने में जुटा है। कभी नक्सलवाद से प्रभावित रहे यहां के कई इलाके आज विकास की प्रतिस्पर्धा कर रहे हैं। मुझे भरोसा…
— Narendra Modi (@narendramodi) November 1, 2025


