نئی دہلی ،28اگست2020: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جن دھن یوجنا کے 6 سال کامیابی کے ساتھ مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ان تمام افراد کی بھی تعریف کی ، جنہوں نے پی ایم-جے ڈی وائی کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے رات دن محنت کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ‘‘آج سے 6 سال پہلے پردھان منتری جن دھن یوجنا کا افتتاح ان لوگوں کو بینکوں سے جوڑنے کےلئے کیا گیا تھا، جو بینک سے دور ہیں۔یہ پہل ایک بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوئی اور غریبی کو مٹانے کے لئے شروع کئے گئے متعدد کاموں کو بنیاد فراہم کررہی ہے اور کروڑوں لوگوں کو فائدہ پہنچا رہی ہے۔

پردھان منتری جن دھن یوجنا کی وجہ سے متعدد کنبوں کا مستقبل محفوظ ہوا ہے۔اس سے فائدہ حاصل کرنے والوں کی ایک بڑی آبادی دیہی علاقوں سے تعلق رکھتی ہے اور ان میں عورتیں شامل ہیں۔میں ان تمام لوگوں کی پذیرائی کرتا ہوں، جنہوں نے پی ایم-جے ڈی وائی کو کامیاب بنانے کے لئے رات دن محنت کی ہے۔’’

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Handloom — weaving India’s heritage into global growth

Media Coverage

Handloom — weaving India’s heritage into global growth
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
وزیراعظم جناب نریندر مودی8 اگست کو آئی آئی ٹی، دہلی کے 57ویں کنووکیشن سے خطاب کریں گے
August 07, 2026
وزیراعظم امتیازی طلبہ کو ادارے کے اعلیٰ ترین اعزازات سے نوازیں گے
وزیراعظم آئی آئی ٹی دہلی کے سونی پت کیمپس میں قائم مصنوعی ذہانت سے لیس اعلیٰ کارکردگی کے حامل سپر کمپیوٹنگ سہولت ‘‘پرم پرگیہ’’ کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم جناب نریندر مودی 8 اگست 2026 کو صبح 11 بجے انڈین انسٹی ٹیویٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) دہلی کے 57ویں کنووکیشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔ وہ تقریب کے دوران ڈگری حاصل کرنے والے 3 ہزار سے زائد طلبہ سے خطاب کریں گے، جن میں587 ڈاکٹریٹ (پی ایچ ڈی) کے محققین بھی شامل ہیں۔

وزیراعظم تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کےاعتراف میں امتیازی طلبہ کو ادارے کے اعلیٰ ترین اعزازات سے نوازیں گے، جن میں صدرِ جمہوریہ کا طلائی تمغہ، ڈائریکٹر کاطلائی تمغہ، شنکر دیال شرما کاطلائی تمغہ اور پرفیکٹ ٹین گولڈ میڈل شامل ہیں۔

جدید تحقیق اور مصنوعی ذہانت کے فروغ کے لیے ہندوستان کے عزم کو مزید مضبوط کرتے ہوئے وزیراعظم آئی آئی ٹی دہلی کے سونی پت کیمپس میں قائم مصنوعی ذہانت سے لیس اعلیٰ کارکردگی کے حامل سپر کمپیوٹنگ سہولت ‘‘پرم پرگیہ’’ کا افتتاح بھی کریں گے۔ توقع ہے کہ یہ جدید ترین سہولت مصنوعی ذہانت، ڈیٹا سائنس، اعلیٰ درجے کی کمپیوٹنگ اور بین موضوعاتی تحقیق کے شعبوں میں ادارے کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کرے گی۔