بھارت کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مہاراشٹر کے پالگھر میں ایک رہائشی عمارت کے منہدم ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے جس میں کئی افراد متاثر اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
پی ایم او انڈیا کے ہینڈل نے ایکس پر پوسٹ میں کہا:
’مہاراشٹر کے پالگھر میں ایک عمارت گرنے کی وجہ سے پیش آنے والے حادثے سے بہت دکھ ہوا ہے۔ اس مشکل گھڑی میں میری ہمدردیاں متاثرہ لوگوں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ حکام متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں: وزیر اعظم @narendramodi‘
Deeply saddened by the mishap due to the collapse of a building in Palghar, Maharashtra. My thoughts are with the affected people and their families in this difficult hour. Praying for the speedy recovery of the injured. Authorities are providing all possible assistance to those…
— PMO India (@PMOIndia) August 28, 2025


