وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہمارے ورثے اور علم کے تحفظ میں مناسب آرکائیونگ اور اس کے رول کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
انٹرنیشنل آرکائیوز ڈے کے موقع پر نیشنل آرکائیوز آف انڈیا کی جانب سے منعقد کی گئی ایک نمائش پر ایک ٹویٹ تھریڈ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا:
’’صحیح طریقے سے آرکائیو کرنا ہمارے ورثے اور علم کے تحفظ کے لیے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔ یہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ آنے والی نسلیں ماضی سے جڑیں رہ سکیں اور ہماری اجتماعی دانش سے مستفید ہو تی رہیں۔ آئیے ہم اپنے آرکائیوسٹوں کی قدر کریں جو تندہی سے ہماری تاریخ کی حفاظت کرتے ہیں۔‘‘
Properly archiving is a testament to our commitment to preserving our heritage and knowledge. It ensures that future generations can connect with the past and continue building upon our collective wisdom. Let us cherish our archivists who diligently safeguard our history. https://t.co/G2DbPDbGmw
— Narendra Modi (@narendramodi) June 9, 2023


