وزیراعظم جناب نریندر مودی نے پارلی ویجناتھ – وکاراباد برق کاری پروجیکٹ مکمل ہونے پر کرناٹک، مہاراشٹر اور تلنگانہ کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت اس 268 کلو میٹر طویل پورے روٹ کی برق کاری کی جاچکی ہے۔
وزیراعظم نے ٹوئیٹ کیا:
‘‘اس مشن کے لیے مزید بجلی اور کرناٹک، مہاراشٹر اور تلنگانہ کے عوام کو مبارکباد۔ جو اس خاص روٹ سے مستفید ہوں گے۔’’
More power to this Mission and congratulations to the people from Karnataka, Maharashtra and Telangana who will benefit from this particular stretch. https://t.co/AUpHTszu6Q
— Narendra Modi (@narendramodi) February 3, 2023


