وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے نیپال کے عوام اور حکومت کو ملک میں انتخابات کے کامیاب اور پرامن انعقاد پر مبارکباد دی۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ نیپال کے عوام نے اپنے جمہوری حقوق کو بہت جوش و خروش کے ساتھ استعمال کیا۔ انہوں نے انتخابات کو تاریخی سنگِ میل اور نیپال کے جمہوری سفر کا فخر کا لمحہ قرار دیا۔

جناب  مودی نے مزید کہا کہ بطور ایک قریبی دوست اور پڑوسی، بھارت نیپال کے عوام اور نئی حکومت کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ مشترکہ امن، ترقی اور خوشحالی کی نئی بلندیوں کو حاصل کیا جا سکے۔

وزیرِ اعظم نے ایکسپر لکھا:

’’میں نیپال کے عوام اور حکومت کو انتخابات کے کامیاب اور پرامن انعقاد پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ میرے نیپالی بھائیوں اور بہنوں نے اپنے جمہوری حقوق کو اتنے جوش و خروش سے استعمال کیا۔

یہ تاریخی سنگِ میل نیپال کے جمہوری سفر کا فخر کا لمحہ ہے۔

بطور ایک قریبی دوست اور پڑوسی، بھارت نیپال کے عوام اور ان کی نئی حکومت کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ مشترکہ امن، ترقی اور خوشحالی کی نئی بلندیوں کو حاصل کیا جا سکے۔‘‘

 

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Indian Railways takes up 764 km of new lines to boost connectivity in Bihar’s Seemanchal region

Media Coverage

Indian Railways takes up 764 km of new lines to boost connectivity in Bihar’s Seemanchal region
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،07 اگست 2026
August 07, 2026

Viksit Bharat Accelerating: 4x Data Centres, Record EV Sales, Ethanol Validation & Northeast Connectivity Under PM Modi’s Watch