وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج جناب پیٹر میگیار اور ٹیسزا پارٹی کو انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان اور ہنگری گہری دوستی، مشترکہ اقدار اور دیرینہ باہمی احترام کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے اور دونوں خطوں کے عوام کی مشترکہ خوشحالی اور بہبود کے لیے اہم ' ہندوستان-یورپی یونین اسٹریٹجک شراکت داری' کو آگے بڑھانے کے لیے جناب میگیار کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس  پر لکھا:

"جناب پیٹر میگیار اور ٹیسزا پارٹی کو انتخابات میں شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد۔ ہندوستان اور ہنگری گہری دوستی، مشترکہ اقدار اور دیرینہ باہمی احترام کے رشتے سے جڑے ہوئے ہیں۔ میں آپ کے ساتھ مل کر اپنے دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے اور اپنے عوام کی مشترکہ خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لیے اہم 'ہندوستان-یورپی یونین اسٹریٹجک شراکت داری  کو آگے بڑھانے کا منتظر ہوں۔

@magyarpeterMP"

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Khichdi To Moringa Paratha: 7 Traditional Foods PM Modi Loves

Media Coverage

Khichdi To Moringa Paratha: 7 Traditional Foods PM Modi Loves
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،26 اگست 2026
August 26, 2026

Accountability Meets Ambition: Record Low NPAs, Record Defence Output, Record Digital Adoption Under the Leadership of PM Modi