ئی دہلی، 5 ستمبر 2021، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ٹوکیو میں پیرالمپکس کھیلوں میں بیڈ منٹن میں سونے کا تمغہ جیتنے پر کرشنا ناگر کو مبارکباد پیش کی ہے۔
ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا:
’’ٹوکیو پیرالمپکس میں اپنے بیڈمنٹن کھلاڑیوں کے شاندار مظاہرے کو دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔کرشنا ناگر کے غیر معمولی مظاہرے سے ہر ایک ہندوستانی کے چہرے پر مسکراہٹ آئی ہے۔ گولڈ میڈل جیتنے پر انہیں مبارکباد۔ میں ان کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ #Praise4Para ‘‘
Happy to see our Badminton players excel at the Tokyo #Paralympics. The outstanding feat of @Krishnanagar99 has brought smiles on the faces of every Indian. Congratulations to him for winning the Gold Medal. Wishing him the very best for his endeavours ahead. #Praise4Para pic.twitter.com/oVs2BPcsT1
— Narendra Modi (@narendramodi) September 5, 2021


