وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہندوستانی اسکواش ٹیم کو ایس ڈی اے ٹی اسکواش ورلڈ کپ- 2025 میں پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کا خطاب جیت کر تاریخ رقم کرنے پر مبارکباد دی۔

جناب مودی نے جوشنا چنپا، ابھے سنگھ، ویلاون سینتھل کمار اور اناہت سنگھ کی غیر معمولی کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے کہ کہا کہ  ان کی لگن، نظم و ضبط اور عزم نے  ملک کے لیے بے پناہ فخرحاصل  کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی کامیابی عالمی سطح پر ہندوستان  کی  کھیلوں کی بڑھتی ہوئی طاقت کی عکاسی کرتی ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ یہ جیت ملک بھر کے لاتعداد نوجوان کھلاڑیوں کو متاثر کرے گی اور ہندوستان کے نوجوانوں میں اسکواش کی مقبولیت کو مزید فروغ دے گی۔

جناب مودی نے ایکس  پر ایک پوسٹ میں کہا:

‘‘ایس ڈی اے ٹی اسکواش ورلڈ کپ- 2025 میں تاریخ رقم کرنے اور اپنا پہلا ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے پر ہندوستانی اسکواش ٹیم کو مبارکباد!

جوشنا چنپا، ابھے سنگھ، ویلاون سینتھل کمار اور اناہت سنگھ نے زبردست لگن اور عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کی کامیابی نے پور ے ملک کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ اس جیت سے ہمارے نوجوانوں میں اسکواش کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہوگا۔

@joshnachinappa
@abhaysinghk98
@Anahat_Singh13”

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India’s power sector set for strong FY27 growth on rising demand, capacity additions: Report

Media Coverage

India’s power sector set for strong FY27 growth on rising demand, capacity additions: Report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
وزیرِ اعظم نے بھارت کے نوجوانوں کی جرأت اور استقامت کو سراہتے ہوئے سنسکرت سبھاشیتم شیئر کیا
July 20, 2026

وزیرِ اعظم  جناب  نریندر مودی نے بھارت کے نوجوانوں کی جرأت اور استقامت کی تعریف کرتے ہوئے ایک سنسکرت سبھاشیتم (حکمت آمیز شعر) شیئر کیا:

"प्राप्यापदं न व्यथते कदाचिदुद्योगमन्विच्छति चाप्रमत्तः।

दुःखं च काले सहते महात्मा धुरन्धरस्तस्य जिताः सपत्नाः॥"

جناب  مودی نے کہا کہ ہمارے نوجوان اپنی جرأت، خود اعتمادی اور انتھک محنت کے ذریعے تاریخی کامیابی حاصل کر رہے ہیں اور یہی تیزی سے ترقی کررہے  ہندوستان کی سب سے بڑی طاقت ہے۔

وزیرِ اعظم نے ایکس  پر پوسٹ کیا:

"آج ہمارے نوجوان ساتھی صبر، خود اعتمادی اور انتھک محنت سے تاریخی کامیابی حاصل کر رہے ہیں۔ یہی ترقی کررہے بھارت کی سب سے بڑی طاقت ہے۔"

प्राप्यापदं  व्यथते कदाचिदुद्योगमन्विच्छति चाप्रमत्तः।

दुःखं  काले सहते महात्मा धुरन्धरस्तस्य जिताः सपत्नाः॥