وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہندوستان کی مردوں کی جونیئر ہاکی ٹیم کو ایف آئی ایچ ہاکی مردوں کے جونیئر ورلڈ کپ- 2025 میں تاریخ رقم کرنے  پر مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے اس باوقار عالمی ٹورنامنٹ میں ہندوستان کو پہلا کانسہ کا تمغہ حاصل کرنے کے لیے نوجوان اور حوصلہ مند ٹیم کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ شاندار کامیابی ہندوستان کے نوجوانوں کی قابلیت، عزم اور حوصلہ کو ظاہر کرتی ہے۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں جناب مودی نے لکھا:

‘‘ ایف آئی ایچ ہاکی مینز جونیئر ورلڈ کپ- 2025 میں جیت کے ساتھ تاریخ رقم کرنے  پر ہماری مردوں کی جونیئر ہاکی ٹیم کو مبارکباد! ہماری نوجوان اور پرجوش ٹیم نے اس باوقار ٹورنامنٹ میں ہندوستان  کیلئے کانسہ کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ یہ ناقابل یقین کامیابی ملک بھر کے بے شمار نوجوانوں کو تحریک  دیتی ہے۔’’

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
ET@Davos 2026: ‘India has already arrived, no longer an emerging market,’ says Blackstone CEO Schwarzman

Media Coverage

ET@Davos 2026: ‘India has already arrived, no longer an emerging market,’ says Blackstone CEO Schwarzman
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 23جنوری 2026
January 23, 2026

Viksit Bharat Rising: Global Deals, Infra Boom, and Reforms Propel India to Upper Middle Income Club by 2030 Under PM Modi