نئی دہلی ، 9؍دسمبر:وزیراعظم جناب نریندرمودی نے عزت مآ ب اولاف شوز کو جرمنی کاوفاقی چانسلرمنتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔

ایک ٹویٹ پیغام میں وزیراعظم نے کہا:

‘‘میری اولاف شوز کو جرمنی کے وفاقی چانسلر کے طورپر منتخب ہونے پردلی مبارکباد ۔میں امید کرتاہوں کہ ہندوستان اورجرمنی کے مابین کلیدی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لئے میں ان کے ساتھ مل جل کرکام کروں ۔ ’’

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Handloom — weaving India’s heritage into global growth

Media Coverage

Handloom — weaving India’s heritage into global growth
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
وزیراعظم جناب نریندر مودی8 اگست کو آئی آئی ٹی، دہلی کے 57ویں کنووکیشن سے خطاب کریں گے
August 07, 2026
وزیراعظم امتیازی طلبہ کو ادارے کے اعلیٰ ترین اعزازات سے نوازیں گے
وزیراعظم آئی آئی ٹی دہلی کے سونی پت کیمپس میں قائم مصنوعی ذہانت سے لیس اعلیٰ کارکردگی کے حامل سپر کمپیوٹنگ سہولت ‘‘پرم پرگیہ’’ کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم جناب نریندر مودی 8 اگست 2026 کو صبح 11 بجے انڈین انسٹی ٹیویٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) دہلی کے 57ویں کنووکیشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔ وہ تقریب کے دوران ڈگری حاصل کرنے والے 3 ہزار سے زائد طلبہ سے خطاب کریں گے، جن میں587 ڈاکٹریٹ (پی ایچ ڈی) کے محققین بھی شامل ہیں۔

وزیراعظم تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کےاعتراف میں امتیازی طلبہ کو ادارے کے اعلیٰ ترین اعزازات سے نوازیں گے، جن میں صدرِ جمہوریہ کا طلائی تمغہ، ڈائریکٹر کاطلائی تمغہ، شنکر دیال شرما کاطلائی تمغہ اور پرفیکٹ ٹین گولڈ میڈل شامل ہیں۔

جدید تحقیق اور مصنوعی ذہانت کے فروغ کے لیے ہندوستان کے عزم کو مزید مضبوط کرتے ہوئے وزیراعظم آئی آئی ٹی دہلی کے سونی پت کیمپس میں قائم مصنوعی ذہانت سے لیس اعلیٰ کارکردگی کے حامل سپر کمپیوٹنگ سہولت ‘‘پرم پرگیہ’’ کا افتتاح بھی کریں گے۔ توقع ہے کہ یہ جدید ترین سہولت مصنوعی ذہانت، ڈیٹا سائنس، اعلیٰ درجے کی کمپیوٹنگ اور بین موضوعاتی تحقیق کے شعبوں میں ادارے کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کرے گی۔