وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے صدر جمہوریہ ہند کے ذریعہ راجیہ سبھا کے لیے نامزد کی گئیں 4 ممتاز شخصیات کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کی گئیں مختلف پوسٹوں میں، وزیر اعظم نے نامزد کیے گئے ہر ایک شخص کے تعاون کو اجاگر کیا۔

وزیر اعظم نے جناب اُجوَل نکم کی، قانونی پیشے میں ان کی مثالی لگن اور آئینی اقدار کے لیے ان کی غیر متزلزل عہدبستگی  کے لیے ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ جناب نکم ایک کامیاب وکیل رہے ہیں جنہوں نے اہم قانونی مقدمات میں کلیدی کردار ادا کیا اور عام شہریوں کے وقار کے تحفظ کے لیے کام کیا۔ جناب مودی نے راجیہ سبھا کے لیے ان کی نامزدگی کا خیرمقدم کیا اور ان کے پارلیمانی کردار کے لیے انہیں نیک خواہشات پیش کیں۔

وزیر اعظم نے کہا؛

’’ جناب اُجوَل نکم کی قانونی شعبے اور ہمارے آئین کے تئیں لگن مثالی ہے۔ وہ نہ صرف ایک کامیاب وکیل رہے ہیں بلکہ اہم مقدمات میں انصاف کے حصول میں بھی سب سے آگے رہے ہیں۔ اپنے پورے قانونی کریئر کے دوران، انہوں نے ہمیشہ آئینی اقدار کو مضبوط بنانے اور عام شہریوں کے ساتھ ہمیشہ عزت کے ساتھ پیش آنے کو یقینی بنانے کے لیے کام کیا ہے۔ یہ خوشی کی بات ہے کہ ہندوستان کی صدر جمہوریہ نے انہیں راجیہ سبھا کے لیے نامزد کیا ہے۔ ان کی پارلیمانی اننگز کے لیے میری  جانب سے نیک خواہشات۔ ‘‘

 

 

جناب سی  سدانندن ماسٹر کے بارے میں وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی زندگی شجاعت اور ناانصافی کے خلاف مزاحمت کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تشدد اور دھمکیوں  کے باوجود، جناب سدانندن ماسٹر ملک کی ترقی کے لیے پابند عہد رہے۔ وزیر اعظم نے ایک استاد اور سماجی کارکن کے طور پر ان کے تعاون کی بھی ستائش کی اور نوجوانوں کی اختیاردہی کے لیے ان کے جذبے کا اعتراف کیا۔ انہوں نے صدر جمہوریہ ہند کے ذریعہ انہیں نامزد کیے جانے کے لیے مبارکباد دی اور نئی ذمہ داریوں کے لیے انہیں نیک خواہشات پیش کیں۔

وزیر اعظم نے کہا؛

’’جناب سی سدانند ماسٹر کی زندگی بہادری اور ناانصافی کے خلاف مزاحمت کی علامت ہے۔ تشدد اور دھمکیاں ملک کی ترقی کے لیے کام کرنے کے ان کے جذبے کو روک نہیں سکیں۔ بطور استاد اور سماجی کارکن ان کی کاوشیں بھی قابل ستائش ہیں۔ وہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے انتہائی پرجوش ہیں۔ صدر جمہوریہ ہند کے ذریعہ راجیہ سبھا کے لئے نامزد کئے جانے پر انہیں مبارکباد۔ بطور رکن پارلیمنٹ ان کے کردار کے لیے نیک خواہشات۔‘‘

 

 

جناب ہرش وردھن شرنگلا کی نامزدگی پر، وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے ایک سفارتکار، دانشور اور کلیدی مفکر کے طور پر خود کو ایک ممتاز مقام دلایا۔ انہوں نے بھارت کی خارجہ پالیسی کے لیے ان کے تعاون اور بھارت کی جی 20 صدارت میں ان کے کردار کی ستائش کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ راجیہ سبھا کے لیے ان کے نامزد کیے جانے پر انہیں خوشی ہے۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ ان کا علم پارلیمانی مباحثوں کو معلوماتی بنائے گا۔

وزیر اعظم نے کہا؛

’’جناب ہرش وردھن شرنگلا جی نے ایک سفارتکار، دانشور اور کلیدی مفکر کے طور پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ گذشتہ برسوں کے دوران، انہوں نے بھارت کی خارجہ پالیسی میں کلیدی تعاون دیا اور ہماری جی20 کی صدارت میں بھی اپنا تعاون دیا۔ اس بات پر خوشی ہے کہ انہیں صدر جمہوریہ ہند کے ذریعہ راجیہ سبھا کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ ان کے منفرد نقطہ نظر پارلیمانی کارروائیوں  کو زبردست معلومات فراہم کریں گے۔

@harshvshringla ‘‘

 

 

ڈاکٹر میناکشی جین کی نامزدگی پر تبصرہ کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ یہ بڑی خوشی کی بات ہے۔ انہوں نے ایک اسکالر، محقق اور مؤرخ  کے طور پر ان کے شاندار کام کا اعتراف کیا اور تعلیم، ادب، تاریخ، اور علم سیاسیات میں ان کے تعاون کی ستائش کی۔ انہوں نے راجیہ سبھا میں ان کی مدت کار کے لیے انہیں نیک خواہشات سے نوازا۔

وزیر اعظم نے کہا؛

’’یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ صدر جمہوریہ ہند کے ذریعہ ڈاکٹر میناکشی جین کو راجیہ سبھا کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ انہوں نے اسکالر، محقق اور مورخ کے طور پر اپنے لیے ایک ممتاز مقام حاصل کیا ہے۔ تعلیم، ادب، تاریخ اور علم سیاسیات جیسے شعبوں میں ان کے کام نے علمی مباحثوں کو مالامال کیا ہے۔ پارلیمانی مدت کار کے لیے انہیں نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

@IndicMeenakshi ‘‘

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India records highest-ever startup surge with 55,200 recognised in FY26

Media Coverage

India records highest-ever startup surge with 55,200 recognised in FY26
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Cabinet approves Continuation of Pradhan Mantri Gram Sadak Yojana-III till March 2028
April 18, 2026

The Union Cabinet, chaired by the Prime Minister Shri Narendra Modi, today has given its approval for the continuation of Pradhan Mantri Gram Sadak Yojana-III (PMGSY-III) beyond March 2025 upto March 2028. It involves consolidation of Through Routes and Major Rural Links connecting habitations to Gramin Agricultural Markets (GrAMs), Higher Secondary Schools and Hospitals. The revised outlay of the scheme will be Rs.83,977 crore.

The Cabinet further, amongst other things, approved the following:

  • Extension of timeline till March 2028 for completion of roads and bridges in plain areas and roads in hilly areas.
  • Extension of timeline till March 2029 for completion of bridges in hilly areas.
  • Works sanctioned before 31.03.2025 but un-awarded till now may be taken up for tender/award.
  • Long Span Bridges (LSBs) (161 Nos. with estimated cost of Rs.961 crore) pending for sanction but lying on the alignment of already sanctioned roads may be sanctioned and tendered/awarded.
  • Revision of outlay to Rs. 83,977 crore from original outlay of Rs.80,250 crore.

Benefits:

The extension of the timeline of PMGSY-III will enable the full realization of its intended socio-economic benefits by ensuring completion of targeted upgradation of rural roads. It will significantly boost the rural economy and trade by enhancing market access for agricultural and non-farm products, reducing transportation time and costs, and thereby improving rural incomes. Improved connectivity will facilitate better access to education and healthcare institutions, ensuring timely delivery of essential services, particularly in remote and underserved areas.

The continued implementation will also generate substantial employment opportunities, both directly through construction activities and indirectly by promoting rural enterprises and services. Overall, the extension will contribute to inclusive and sustainable development by bridging the rural-urban divide and advancing the vision of Viksit Bharat 2047.