وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج، یوگ کے ماہر اور کاشی کے باشندے، جناب شیوانند بابا کی رحلت پر تعزیت کا اظہار کیا۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا:
’’یوگ کے ماہر اور کاشی کے باشندے شیوانند بابا جی کی رحلت پر ازحد غمگین ہوں۔ یوگ اور سادھنا کے لیے کلی طور پر وقف ان کی زندگی ملک کی ہر پیڑھی کو ترغیب فراہم کرتی رہے گی۔ یوگ کے ذریعہ معاشرے کی خدمت کے لیے انہیں پدم شری سے بھی نوازا گیا تھا۔
شیوانند بابا کا شیولوک پریان ہم تمام کاشی کے باشندوں اور ان سے ترغیب حاصل کرنے والے کروڑوں افراد کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ میں غم کی اس گھڑی میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔‘‘
योग साधक और काशी निवासी शिवानंद बाबा जी के निधन से अत्यंत दुख हुआ है। योग और साधना को समर्पित उनका जीवन देश की हर पीढ़ी को प्रेरित करता रहेगा। योग के जरिए समाज की सेवा के लिए उन्हें पद्मश्री से सम्मानित भी किया गया था।
— Narendra Modi (@narendramodi) May 4, 2025
शिवानंद बाबा का शिवलोक प्रयाण हम सब काशीवासियों और उनसे… pic.twitter.com/nm9fI3ySiK


