وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جناب پِیوش پانڈے کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا، جو تشہیر اور مواصلات کی دنیا کی ایک عظیم شخصیت تھے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعظم نے جناب پانڈے کی غیر معمولی تخلیقی صلاحیتوں اور بھارت کی اشتہاری دنیا میں ان کی شاندار خدمات کو یاد کیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا:
’’جناب پیوش پانڈے جی اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے لیے بے حد مقبول تھے۔ انہوں نے تشہیر اور مواصلات کے شعبے میں شاندار خدمات انجام دیں۔ میں ہمارے برسوں پرانے میل جول کو ہمیشہ محبت سے یاد رکھوں گا۔ ان کے انتقال کی خبر سے انتہائی غمگین ہوں! میرے احساسات ان کے اہلِ خانہ اور مداحوں کے ساتھ ہیں۔ اوم شانتی!”
Shri Piyush Pandey Ji was admired for his creativity. He made a monumental contribution to the world of advertising and communications. I will fondly cherish our interactions over the years. Saddened by his passing away. My thoughts are with his family and admirers. Om Shanti.
— Narendra Modi (@narendramodi) October 24, 2025


